محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری سے میرا تعلق تقریباً تین سال سے ہے لیکن میں کبھی تسبیح خانے نہیں آیا تھا۔ گزشتہ چند ماہ سے میرے کاروباری حالات یکدم خراب ہو گئے جس کی مجھے اتنی ٹینشن ہوئی کہ میری صحت بھی خراب ہوگئی۔ عبقری شمارے میں اسم اعظم کے روحانی دم کی تاریخ پڑھی اس دن میں پہلی بار لاہور تسبیح خانے صبح سویرے آیا یہاں آکر ایک عجیب سا روحانی سکون میسر آیا۔پھر میں نے آپ سے اسم اعظم کا دم کروایا تو ایسا لگا سر اور کندھوں پر ایک عجیب سا بوجھ تھا جو اُتر گیا ہو۔ پھر دوسرے ماہ میں اپنی فیملی کو ساتھ لایا اور تمام بچوں ا ور اپنی اہلیہ کو دم کروایا جس سے ان کی بھی چھوٹی موٹی بیماریاں دور ہوگئیں۔ اہلیہ نے مجھ سے کہا کہ میں نے آج تک اتنی سکون والی جگہ نہیں دیکھی یہاں ایک روحانی سکون میسر ہوا ہے اور دل کرتا ہے ہر وقت وظائف اور نوافل میں مشغول رہوں۔میرا جو کاروبار کا مسئلہ تھا اسم اعظم کی برکت سے وہ بھی ٹھیک ہورہا ہے۔ میں قرضے کے نیچے دب گیا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے آدھے سے زائد قرض سے نجات دلوا دی ہے۔ خوشحالی نے پھر سے میرے دروازے پر دستک دیدی ہے۔ (محمد افضال احمد، گجرات)
20جون 2021 ء بروز اتوار نماز فجر کے بعد تسبیح خانہ لاہورمیں شفائیہ دعا اور اس کے بعد اسم اعظم کا روحانی دم ہوگا۔اسم اعظم کے دم کے فوری بعد حلقہ کشف المحجوب‘ درس‘ مراقبہ اور پوری دنیا میں مختلف شعبوں کی خدمت کرنے والوں کا مذاکرہ ہوگا۔
تسبیح خانہ میں ہونے والے اسم اعظم کے روحانی دم میں بچے، بوڑھے، جوان، خواتین سب شرکت کرسکتے ہیں۔خواتین ہر حال میں شامل ہوسکتی ہیں۔ پہلے وقت لینے کی ضرورت نہیں‘ اجازت عام ہے۔ 7،14 یا 21 اسم اعظم کے روحانی دم میںلازماً شرکت کریں۔ اگر زندگی کامعمول بنالیں تو ساری زندگی ہر پریشانی‘ بیماری‘ گھریلوالجھنوں اور کاروباری مسائل کاسوفیصدحل ہے۔
اسم اعظم کا روحانی دم کروایا‘ فائدہ ہوا۔ ضرور لکھیے! لاکھوں کا فائدہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں