آج کل ہمارا جینے کا انداز ایسا ہوگیا ہے کہ اس میں زیادہ تر لوگوں کا مسئلہ وزن بن گیا ہے۔ اسے لے کر ہر شخص پریشان نظر آتا ہے۔ آج کل نہ صرف خواتین بلکہ مرد بھی وزن کم کرنے کے لیے فکر مند رہتے ہیں۔ جسم کو سلم اور سمارٹ رکھنے کے یوں تو کئی طریقے اور ٹوٹکے ہیں لیکن آپ محض اپنی خوراک میں مناسب اور معیاری مشروبات کے استعمال سے بھی اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔ وزن کم کرنے کے لیے طرزِ زندگی میں تبدیلی لانا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ صحت بخش مشروبات سے اپنا وزن کم کریں گے تو یہ طریقہ کارآمد بھی ہوگا اور پائیدار بھی، وہ مشروبات جن سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ جسم کو ضروری غذائیت بھی حاصل ہوتی ہے مندرجہ ذیل ہیں۔
فیٹ فری دودھ
دودھ میں موجود کیلشیم جسم میں موجود کولیسٹرول کو دبا دیتا ہے۔ کولیسٹرول ایک ایسا ہارمون ہے جس سے آپ کا وزن بڑھتا ہے۔ اگر کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتو جسم کی چربی آسانی سے گھل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کیلشیم کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دودھ زیادہ پینے سے بھوک کم لگتی ہے۔ دودھ آپ کی ہڈیوں کے لیے بھی نہایت ضروری ہے، دن میں کم از کم ایک گلاس دودھ پینا آپ کو ہڈیوں کی بیماری سے بچاتا ہے۔
سبزی کا جوس
کھانے سے پہلے کسی بھی سبزی کا جوس پینے سے آپ 135 کے قریب کیلوریز حاصل کرسکتے ہیں۔ ہر سبزی ہی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ لہٰذا موسم اور اپنی پسند کے لحاظ سے کسی سبزی کا انتخاب کریں اور اس کا جوس نکال کر پئیں۔ آپ دو سے تین سبزیوں کا جوس بنا کر بھی پی سکتے ہیں۔ کسی بھی سبزی کے جوس پینے سے آپ کے جسم میں توانائی بھی پیدا ہوتی ہے، اور جسم کے لیے فائدہ مند بھی ہے۔
دہی سے بنے مشروبات
دہی کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے۔ دہی سے آپ لسی کے علاوہ بھی کئی اقسام کے مشروبات تیار کر سکتے ہیں۔ جیسے دہی میں سیب، اسٹرابیری یا کیلے شامل کرکے مزیدار مشروب تیار کیا جاسکتا ہے۔ دہی کا باقاعدہ استعمال آپ کو 61 فیصد زیادہ چربی ختم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ دہی کے استعمال سے جسم میں چربی بننے کی رفتار بھی کم ہو جاتی ہے۔
سبزچائے
سبز چائے کے دن میں دو سے تین کپ کے استعمال سے جسم میں چربی 35 سے 43 فیصد تک کم ہو جاتی ہے۔ سبز چائے میں موجود کیفین سے چربی گھلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم سے اضافی پانی کو بھی خارج کرتی ہے۔
لیموں پانی
لیموں کی ایسیڈک خصوصیات اسے وزن کم کرنے میں معاون بناتی ہیں۔ لیموں پانی کو آپ کئی مختلف انداز سے تیار کرسکتے ہیں جس سے اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ گرین لیموں پانی کی ترکیب مندرجہ ذیل ہے۔ کھیرا ایک عدد، لیموں آدھا، سیب دو عدد، پودینہ تھوڑا سا۔ ان تمام اجزاء کو بلینڈ کرلی اور پھر ٹھنڈا کرکے پئیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں