محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو عافیت والی زندگی عطا فرمائے۔ کچھ نسخے حاضر خدمت ہیں جو میرے آزمودہ ہیں۔
سردرد، مقوی اعصاب و نظر
مربہ سیب، مربہ بہی، مربہ گاجر،مربہ تمہ، مربہ ہڑیڑ ہموزن لے کران کو باریک کاٹ کر گرینڈ کرلیں ،روزانہ صبح اور رات دودھ یا چائے کے ساتھ پچاس گرام کھالیا کریں چائے یا دودھ میں دو چمچ عرق گلاب اور عرق سونف کے ڈال لیں تو زیادہ فائدہ ہوگا۔ ان مربہ جات کاشیرہ بھی مل جاتا ہے وہ بھی سنبھال رکھیں، وہ بھی صبح اور رات کو اسی مقدار میں لیں اور اسی طرح دونوں عرق اس شیرے میں ملا کر پی لیا کریں بہت نفع ہوگا۔
مقوی دماغ ، اعصاب و شوگر کیلئے مقوی نسخہ
فلفل سیاہ، فلفل سفید اور سونٹھ ہر ایک پچاس گرام کو ایک لیٹر دودھ میں جوش دیں کر چھان لیں دودھ کو ضائع کردیں ان تینوں کو خشک ہونے پر باریک پیس لیں اس میں چینی 150 گرام اور بھنے چنوں کا آٹا 150 گرام، بادام گری 250 گرام پیس کر ملالیں۔ جن کو شوگر ہے وہ چینی نہ ڈالیں۔ تمام اجزاء کو مکس کرلیں۔ مقدار خوراک: صبح اور رات تین تین چمچ ہمراہ دودھ لیں۔
آنکھوں اور معدے کے امراض کیلئے
آنکھ میں جلن، دھندلاپن، غبار، جالا، الرجی، سرخی یا خارش ہو تو یہ نسخہ بہت مفید ہے۔ عرق سونف ‘ عرق گلاب شیشی میں ڈال لیں ڈراپر تیار ہے۔ دن میں دو یا تین بار تین تین قطرے آنکھوں میں ڈال لیا کریں اس کے علاوہ اگرعرق منڈی اور عرق سونف کو مکس کرکے یہی عرق صبح اور رات کو کھانا کھانے کے بعد دو دو چمچ چائے یا دودھ یا پانی میں ملا کر پیا جائے تو معدے کے امراض گیس ، بدہضمی، منہ کی بدبو، قبض میں شافی ہے۔
کھانسی کے لیے
بے شمار لوگوں نے آزمایا ہے کہ جلیبی کا شیرہ نیم گرم دن میں تین سے چار بار دو چھوٹے چمچ چاٹ لیں۔ چند دن استعمال کرنے سے کھانسی ختم ہو جائے گی۔ (حکیم حاجی عباس، واہ کینٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں