شہداور نمک سے نشان ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اگر کسی کےچہرے پر یا جسم کے کسی حصے پر چوٹ لگ جائے اور اس کا نشان رہ جائے اس کوختم کرنے کیلئے بہترین ٹوٹکہ حاضر خدمت ہے،اگر شہد کے اندر تھوڑا سا نمک ملایا جائے اور وہ شہد اس جگہ پر لگاتے رہیں جہاں چوٹ یا زخم کا نشان ہے، وہ زخم تھوڑا تازہ ہو گا لیکن پھر وہ آہستہ آہستہ ختم ہوگا اورنشان بھی نہیں رہے گا۔میں نے چند لوگوں کو یہ ٹوٹکہ بتایا جس سے الحمد للہ وہ ٹھیک ہوئے۔ ہمارے ایک دوست ہیں ان کے چہرے پر چوٹ لگ گئی تو ان کے چہرے پر بہت بڑا نشان تھاجو اس نمک ملے شہد کے لگانے سے ختم ہوگیا۔
جَو کے تیل سے نشانات ختم، برص میں بھی مفید
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہماراایک دوست آرمی میں ہے جو گلگت سے آرہا تھا تو اس کا ایکسیڈنٹ ہوگیا، اسے کافی چوٹیں آئیں اور کافی عرصہ بعد بھی چوٹ کا نشان نہ گیا تو اس کو کسی نے بتایا کے جَو کا تیل لگائو وہ تیل لگانے سے چوٹ کا داغ ختم ہوگیا اور یہی تیل برص کے مرض میں بھی بہت مفید ہے۔
خالص شہد، دیسی ہلدی اور گھی کا ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے یہ ٹوٹکہ ایک گلگت کی فیملی نے دیا تھا میرے ہاتھ استری سے جل گئے تھے اور جلنے کا بڑا نشان بن گیا، اس کے علاوہ جسم کے کسی بھی حصے پر کوئی بھی جلنے کا نشان ہو یا چوٹ کا نشان ہو اس کو ختم کرنے میں مفید ہے۔ ٹوٹکہ یہ ہے: خالص شہد، دیسی ہلدی اور گھی(ڈالڈا گھی) تینوں چیزیں ہموزن لے کر مکس کرلیں اور نشان والی جگہ پرلگائیں اس سے ٹھنڈک محسوس ہوگی۔کچھ دن مسلسل استعمال سے داغ، نشان غائب ہو جائیں گے اور جلد بالکل صاف ہو جائے گی۔
سفید ٹوتھ پیسٹ لگانے سے داغ صاف
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جلد پر کوئی بھی داغ یا نشان ہو تو رات کو سوتے وقت کوئی سی بھی سفید رنگ کی ٹوتھ پیسٹ میں تھوڑا سا پانی مکس کرکے داغوں پر لگادیں، صبح پانی سے دھولیں انشاء اللہ کچھ عرصے میں داغ صاف ہو جائینگے۔
سرسوں کے تیل اور گندھک سے نشانات ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ایک ساس پین میں کھدر کے کپڑے کو سرسوں کے تیل سے چکنا کر کے رکھیں، اب اس میں 100 گرام گندھک ڈالیں،اس پر 12 ڈنڈیاں ہری مرچ کی رکھ دیں اور لپیٹ لیں پھر اس کپڑے کو آگ لگا دیں اور کپڑے کے اوپر سرسوں کا تیل چھڑکتے رہنا ہے مکمل جل جائے تو تیل کو چھان لیں اور اس تیل کو استعمال کریں رات کو سوتے وقت لگائیں کسی بھی قسم کے داغ ہوں انشاء اللہ داغ ختم ہو جائیں گے۔ (امینہ مشتاق)
انجیر کے دودھ سے نشان ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!انجیر کا وہ دودھ جو انجیر توڑنے کے بعد نکلتا ہے وہ لگا کر رکھیں دو تین منٹ بعد رگڑ کر اتار لیں جیسے میل اتارتے ہیں نشان بالکل صاف ہو جائےگا آزمودہ ہے۔یہ ٹوٹکہ تازہ نشان کا ہے،میں نے خود کیا تھا سو فیصد کام کرتا ہے۔
خالص شہد سے نشانات ختم:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جسم پر کسی بھی قسم کا کوئی نشان ہو ،چکن پوکس کے داغ وغیرہ اس کیلئے شہد رات کو لگا دیں صبح کو دھولیں انشاء اللہ ایک ہفتے میں داغ ختم ہوجائے گے۔میرا خود کا آزمودہ ہے۔انگریزی کریموں سے نشانات ختم:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! زخم کے نشانات ختم کرنے کے لیے Contractubex کریم آزمودہ ہے۔ اس کے علاوہ Bepronate کریم اور Acort کریم بھی اچھی کریمیں ہیں۔ کچھ دن مسلسل استعمال سے چوٹ یا ایکسیڈنٹ کے نشان ختم ہو جاتے ہیں۔ ایک اور کریم ہے Cutibet g کریم جنہیں الرجی دانے ہو جائے انہیں ختم کرنے کے لیے کریم ہے۔excirent کریم چوٹ کے نشان ختم کرنے کیلئے لاجواب ہے۔ Contractubex Gel..داغ دھبے جلے کا نشان ٹھیک کرنے کےلئے یہ جیل استعمال کریں۔’’قوینچ کریم‘‘Quench Cream کے استعمال سے بھی نشانات ختم ہو جاتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں