محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں بلڈپریشر کا مریض ہوں اور طرح طرح کی ادویات کھانےسے معدہ میں گرمی ہو جاتی ہے جس سے مجھے جسمانی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آئے دن قبض کا شکار ہو جاتا تھا۔ پہلے میں انگریزی ادویات ہی استعمال کرتا تھا لیکن اب میں آپ کے دواخانے کی ہی ادویات استعمال کرتا ہوں ۔میری دوائی ختم ہوئی دو دن ہوگئے تھے میں گوجرانوالہ میں آپ کی ایجنسی سے دوائی لینے گیا گرمی اتنی تھی کہ دکان تک پہنچتے پہنچتے حالت خراب ہوگئی جب میں عبقری ایجنسی پہنچا تو بہت بری حالت تھی انہوں نے مجھے بٹھاکر ایک گلاس شربت کا پلایا تو دس منٹ بعد طبیعت میں بہتری آئی۔میں نے دوائی لی اور پوچھا، یہ کون سا مشروب تھا؟ انہوں نے بتایا یہ عبقری دواخانے کا ہی مشروب ہے جس کا نام مشروب عبقری افزاء ہے میں نے کہا یہ تو بہت کمال کی چیز ہے میرے جسم میں اچانک سے اتنی طاقت آگئی کہ میں تو سمجھتا تھا کہ گھر واپس کیسے جائو ںگا لیکن شربت پینے کے بعد ایسے لگا کہ بھاگ کر گھر جاسکتا ہوں۔ میں نے ان سے کہا کہ دو بوتل دے دیں، ادویات اور مشروب عبقری گھر لایا اور آتے ہی اہلیہ کو کہا کہ مشروب تیار کرو،اس نے مشروب تیار کیا میں نے دو گلاس پیئے بہت مزہ اور توانائی ملی‘ دل کرتا تھا کہ سادے پانی کی جگہ ہر بار میں مشروب عبقری ہی نوش کروں۔ گھر میں بھی ہر فرد کو اس کا خوش نما ذائقہ اچھا لگااب سب شوق سے پیتے ہیں۔ میرے مشاہدے میں ایک بات یہ آئی کہ جب سے میں نے مشروب عبقری استعمال کرنا شروع کیا ہے میری قبض ٹھیک ہوگئی ہے اور کھانا کھانے کے بعد کھانا ہضم بھی نہیں ہوتا تھا اور کھٹے ڈکار بہت آتے تھے وہ بھی آنا بند ہوگئے ہیں۔ اہلیہ کے معدے میں اکثر مصالحہ والی اشیاء کھاتی تو جلن رہتی تھی‘ اس نے مجھے بتایا کہ مشروب کے استعمال سے اب جلن نہیں ہوتی اور اکثر جسم میں جو کمزوری محسوس کرتی تھی وہ بھی اب نہیں رہی۔ میرا بیٹا جم کرتا ہے جم سے آکر وہ مشروب دودھ میں ڈال کر استعمال کرتا ہے اس نے بتایا کہ اس میں انرجی کا طوفان ہے جم کرتے ہوئے جو میری انرجی ضائع ہوتی ہے یہ مشروب چند منٹوں میں اس کو پورا کر دیتا ہے اور اس کے استعمال سے میرا پیٹ بھی ہلکا پھلکا محسوس ہوتا ہے ۔ میں نے اور میری فیملی نے مشروب عبقری کو بہت ہی لاجواب پایا ہے اور یہ اب ہمارے کچن کا حصہ بن گیا ہے۔ (شفقت حسین، گوجرانوالہ)
عبقری کا شہد سوفیصد خالص ہے‘ موسمی تبدیلی کی وجہ سے شہد کا جمنا فطری عمل ہے۔ مصنوعی اور ملاوٹ نہ سمجھی جائے۔قارئین! اعتماد سے عبقری کی ادویات استعمال کررہے ہیں ہم قارئین کے مشکور ہیں۔ (ادارہ عبقری)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں