محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی کے کافی لمبے بال تھے جو بھی دیکھتا دیکھتا ہی رہ جاتا میں اس کو اکثر کہتی تھی کہ بیٹی اپنے بالوں کو ڈھانپ کر رکھا کرو نظر لگ جاتی ہے لیکن اس کو میری بات مذاق لگتی تھی۔ میٹرک کے بعداس کا داخلہ کالج میں ہوا تو پہلے ہی دن کلاس میں گئی تو کلاس روم کی تمام لڑکیاں اس کے بال دیکھ کر حیران رہ گئیں اور ہر کوئی اس سے پوچھنا شروع ہوگئی کہ کونسا شیمپو یا تیل استعمال کرتی ہو۔ چھٹی کے بعد گھر آئی تو کہنے لگی، امی میرے سر میں بہت درد ہورہا ہے ۔ میں سمجھی پہلا دن تھا کالج کا تھکاوٹ ہو ہی جاتی ہے لیکن اس نے مجھے اصل بات نہیں بتائی ۔ دو دن بعد کہنے لگی امی میرے بال بہت تیزی سے اُترنا شروع ہوگئے ہیں میں نے کہالگتا ہے تمہارے بالوں کو نظر لگ گئی ہے ۔ وہ کہنے لگی جب میں پہلے دن گئی تھی تو ساری لڑکیاں ہجوم بناکر میرے پاس جمع ہوگئی تھیں اور میرے بال دیکھ رہی تھیں کہ کتنے لمبے بال ہیں۔ میرے والدہ نے فوراً لاہور میری خالہ کو کال کی کہ جمعرات کو تسبیح خانے جائو تو میری بیٹی کے لیے دعا کروانا اور کوئی وظیفہ لے کردینا۔ جمعرات کی رات خالہ نے فون کیا کہ میرے پاس ایک ’’طلسم توڑ کنگھی‘‘ ہے وہ میں بذریعہ ڈاک بھیج رہی ہوں اس سے ہی بال بنانے ہیں اور کوئی چیز استعمال نہ کرے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر طلسم توڑ کنگھی گھر پہنچ گئی اور اس کے ڈبے پر لکھی گئی ہدایات کے مطابق بیٹی نے استعمال شروع کیا تقریباً پندرہ دن کے اندر اندر بیٹی کے سر کا درد بھی کم ہوگیا اور بال اُترنا بھی بند ہوگئے اب میری بیٹی بالوں کو ڈھانپ کر رکھتی ہے کہ کہیں نظر نہ لگ جائے۔(زوجہ محمد قاسم، شیخوپورہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں