محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ پچھلے دو سال سے پڑھ رہی ہوں اس کے علاوہ عبقری دواخانے کی ادویات بھی میرے استعمال میں ہیں۔ گزشتہ ہفتے میں دوائی لینے دواخانے گئی تو وہاں چمک کے نام سے ایک ڈبی کا لکھا تھا کہ برتنوں کے لیے ہے، ادویات کے ساتھ میں نے ایک چمک کی ڈبی خرید لی۔ گھر آئی اور چمک کچن میں رکھ کر میں اپنے کاموں میں مصروف ہوگئی، رات کھانے کے برتن دھونے کے لیے کچن میں گئی، چمک سے برتن دھوئے برتن بھی چمک اٹھے۔میں بہت خوش تھی کہ عبقری والوں نے بہت ہی کمال کی چیز تیار کی کیونکہ صابن کی بہت بچت ہوگئی تھی جہاں چمک ایک ماہ چلتی ہے وہاں صابن تو صرف ایک ہفتہ چلتا اور مہنگا بھی تھا، خیر میں نے جب دوائی کھانے کے لیے شاپر کھولا تو اس میں ایک کاغذ نظر آیا کاغذ دیکھا تو چمک کا بروشر تھا میں نے مکمل پڑھا اور میں دیکھ کر حیران تھی کہ اس میں کتنی خوبیاں ہیں،اس کو میں کیا نام دوں؟ برتن بھی چمک اٹھے اور جب میں نے دانتوں پر استعمال کی تو دانت بھی چمک اٹھے۔ اس کے علاوہ کچن میں کام کرتے کرتے اکثر چھری سے انگلی کٹ جاتی ہے تو میں اس راکھ کو اس کٹ والی جگہ پر لگاتی ہوں تو خون بھی بند ہو جاتا ہے اور ایک گھنٹہ کے اندر اندر زخم بھی ٹھیک ہو جاتا ہے ۔ چمک کو دیکھ کر مجھے میری دادی کی یاد آتی ہے جو اکثر کہتی تھی کہ ہم پرانے زمانے میں راکھ سے ہی برتن، دانت صاف کرتے تھے۔ (عظمیٰ ، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں