Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جگر کے مرض میں مبتلا تھا صحت یاب ہوگیا

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 60 سال ہے اور مجھے جگر کا مرض لاحق تھا جگر پر زخم بن گئے تھے۔ ڈاکٹرز نے مجھے آپریشن کا مشورہ دیا تھا کہ اگر آپ نے آپریشن نہ کروایا تو آپ جگر کے کینسر میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں اس لیے جلد ازجلد آپریشن کروائیں۔ آپریشن کے لیے بھی لاکھوں روپے چاہیے تھے جو میری پہنچ سے دور تھا ۔ میں ہر وقت پریشان رہتا تھا کہ میرا کیا بنے گا ۔ کبھی کبھی بیماری کی ٹینشن سے میری طبیعت زیادہ خراب ہو جاتی تھی۔ سب گھر والے جمع ہو جاتے تھے میرے بیٹوں اور اہلیہ نے مجھے بہت تسلی دی کہ ان شاء اللہ آپ ٹھیک ہو جائیں گے لیکن مجھے امید نظر نہیں آرہی تھی۔ ایک روز میرے بیٹے نے مجھ سے آکر کہا کہ ابو جی لاہور میں ایک حکیم صاحب ہیں جن کا عبقری دواخانہ ہے اس کا ایڈریس میرے ایک دوست نے دیا ہے کیا میں آپ کو وہاں لے چلوں؟ میں نے ہاں میں جواب دیا کہ شاید اللہ نے میرے لیے کوئی راستہ نکال دیاہے۔ ہم دواخانے پہنچے اور آپ کے اسسٹنٹ صاحب سے ملاقات کی تو انہوں نے مجھے ’’دیسی اینٹی بائیوٹک شفاء گولیاں‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدگی سے استعمال کرنی ہے ناغہ نہیں کرنا۔ میں نے دو ڈبی گولیاں اور ایک عبقری رسالہ لیا اور گائوں آگئے۔ دو ماہ مسلسل دوائی کے استعمال کے بعد میں نے ٹیسٹ کروایا تو زخم بالکل ٹھیک ہوگئے تھے میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے مجھے بیماری سے شفاء دی۔ اس دن کے بعد عبقری رسالہ بھی باقاعدگی سے میرے گھر آنا شروع ہوگیا اس میں دیئے گئے نسخہ جات اور ٹوٹکے بھی بہت کمال کے ہوتے ہیں ایک دو میں نے خود آزمائے رزلٹ سو فیصد پایا۔ (محمد حبیب، کوٹ رادھاکشن)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 650 reviews.