Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دورِ حاضر کا خوفناک مرض ”بواسیر“ (ید خالد حسین‘ لاہور)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

مرض تو حضرت انسان کی پیدائش کے ساتھ ساتھ ہی ہے لیکن آج کل تین ”چ“ کے استعمال نے زیادہ ہی کردیا ہے۔ تین چ یعنی چینی‘ چاول‘ چٹپٹی اشیاءمثلاً نان چنے‘ سموسے‘ فالسے کا ملک شیک‘ اسٹرابیری کا ملک شیک ( دودھ کے ساتھ اکٹھی اشیاءکا استعمال نہیں ہونا چاہیے) پیٹ میں فساد پیدا کرتا ہے۔ بازاری فالسے اور املی آلو بخارہ کا شربت وغیرہ وغیرہ۔ ہم نے کھانے کے ساتھ مصنوعی لذت اور چٹپٹی لذت کا استعمال زیادہ ہی کر دیا ہے۔ کھانے کے ساتھ پانی اور سوفٹ ڈرنکس کا استعمال عام ہے۔ بعض قدیم روایات چھوڑ دی ہیں ‘ بعض ایسی غذائیں جو ایک دوسرے کی ضد ہیں وہ اب عام ہو گئی ہیں۔ مثلاً فارسی کہاوت ہے ” مرغ باترب“ یعنی مولی کے ساتھ مرغ کا استعمال منع ہے اسی طرح ”تربخ بابرنج“ یعنی چاولوں کے ساتھ کھٹی اشیاءکا استعمال مثلاً اچار‘ لیموں کی سلاد‘ گھٹیا قسم کی کیچپ‘ بازاری بریانی‘ مصالحے وغیرہ وغیرہ۔ اسی طرح پودینہ کے ساتھ پیاز کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ یہ سب اب عام ہیں۔ اب دیکھتے ہیں ان سے کیا امراض جنم لیتے ہیں۔ مرض کی علامات یہ ہیں۔ ٭مقامی دباﺅ کی وجہ سے گیس کا خارج نہ ہونا۔ ٭پیٹ میں گیس کا جمع ہونا‘ پیٹ میں تناﺅ‘ ڈکار‘ بوجھل طبیعت ۔ ٭ پیٹ درد پیٹ کے مختلف حصوں میں منتقل ہونا۔ ٭اس کادرد پیٹھ گردے ‘ سینے‘ پہلو‘ شانہ گردن دل تک کو گرفت میں لے لیتا ہے‘ بعض ماہر دل اس سے خوب فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ٭بعض اوقات خصیوں‘ قضیب‘ پیٹرو ‘ مقعد اور عورتوں میں نالوں کا درد بھی شامل ہے۔ ٭بعض اوقات نیند کم آتی ہے‘ پریشان خیالات (یعنی مریض ہر وقت عجیب غریب اپنے متعلق سوچتا ہے)۔ ٭بعض اوقات پیچش یا خونی پیچش ہو جاتی ہے۔ ٭متلی‘ ابکائی‘ قبض‘ قولنج‘ بد ہضمی‘ اعضاءشکنی (سارے جسم میں درد‘ جسم میں ٹوٹ پھوٹ سارا دن ہوتی ہے) ہاتھ پاﺅں اور جوڑوں میں درد‘ سردرد‘ چکر آنا‘ شدید جسمانی کمزوری‘ ضعف باہ‘ جماع میں کمی اور جماع کے بعد کمزوری‘ اس کے عوارض ہیں۔ اگر ہاضمہ ٹھیک ہوگا تو دوائی کارگر ہو گی ورنہ قیمتی سے قیمتی دوائی بھی کھلائیں فائدہ نہیں ہوتا۔ اس میں نقطہ یہ ہے اس مرض کا سبب کچھ اور ہے ۔ دوائی ہم قوت باہ کی کھا رہے ہیں فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ جب مرض کے مطابق دوائی استعمال کریں گے تو فائدہ ہو گا۔ ٭اس مرض میں بد ہضمی کی شکایت ہمیشہ رہتی ہے۔ اجابت کبھی نرم کبھی قبض کی شکایت رہا کرتی ہے۔ خروج برازکے وقت آواز کے ساتھ ریاح بھی خارج ہوتی ہے۔ سینہ اور معدے میں سوزش اور منہ کا ذائقہ خراب رہتا ہے۔ ٭اس مرض میں خون کے عوارض بھی لاحق ہوتے ہیں۔ چھپاکی‘ فقر الدم‘ (یعنی خون کی محتاجی) خون کے ذخائر بگڑ جاتے ہیں۔ خون میں سرخ اور سفید ذرات کی کمی ہو جاتی ہے ۔ پانی کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ جسم کا رنگ زرد‘ سیاہ یا سبزی مائل ہو جاتا ہے۔ جلد خشک ہو جاتی ہے۔ بال خشک اور بکثرت جھڑنے لگتے ہیں۔ بعض اوقات بالوں کا رنگ بھورا اور بال باریک ہو جاتے ہیں۔ بعض حالات میں مریض کا جسم پھول جاتا ہے وہ موٹا تازہ نظر آتا ہے لیکن اسے شدید جسمانی نقاہت ہوتی ہے ۔ دوسرے اس کا مذاق اڑاتے ہیں موٹا تازہ ہٹا کٹا ہے‘ ایسے ہی کرتا ہے حالانکہ بے چارہ صحیح کہہ رہا ہوتا ہے ‘ مذکورہ بالا عوارض پر غور کریں تو ہر انسان کا دماغ یہ نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ یہ نہایت پیچیدہ مرض ہے لیکن اگر احتیاط کریں تو کافی حد تک مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انشاءاللہ اگلے شمارے میں اس مرض کا تدارک اور شافی علاج پیش کروں گا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 265 reviews.