Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تین نسخے عبقری پڑھنے والوں کی نذر!

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحفہ سمجھتا ہوں ۔ مجھے ایک دوست نے مشورہ دیا عبقری رسالہ پڑھا کرو۔میں بک اسٹال پر گیا معلوم کیا تو مجھے مل گیا خرید لیا پڑھ کر بہت خوشی ہوئی اسی روز منی آرڈر بھیج کر سالانہ ممبر بن گیا ۔عبقری میں عوام کی بھلائی کیلئے نسخے پڑھ کر بہت خوشی ہوئی پھر سوچا کیوں نہ میں بھی انسانیت کی بھلائی کے لیے حصہ ڈالوں اور عبقری رسالہ کے لیے کچھ نہ کچھ لکھوں اسی بنا پر چند نسخے پیش خدمت ہیں۔
پریشان مرد حضرات کیلئے
ان گولیوں کے استعمال سے سرعت انزال کثرت بول سوزش دور ہوکر قدرتی امساک پیدا ہوتا ہے نسخہ اجوائن خراسانی چار ماشہ، تخم دھتورہ سیاہ چھ ماشہ، نمک سانبھڑ ایک رتی، تینوں ادویات کو زور دار ہاتھوں سے کھرل کریں بعدازیں گوند ببول کے ہمراہ موٹھ کے دانے کے برابر گولیاں بنائیں ایک گولی روزانہ رات کو سوتے وقت دود ھ سے لے لیں تین دن کھا کر پھر تین دن کا وقفہ دیں، پھر تین دن استعمال کریں پھر تین روز وقفہ دیں یہاں تک اکیس روز ہو جائیں، اکیس روز تک طبعی امساک پیدا ہو جاتا ہے۔
تریاق جگر
اجوائن خراسانی چار تولہ لے کر لوہے کی کڑاہی میں ڈال کر اس میں خالص انگوری سرکہ ایک پائو لے کر بھگو دیں اور سائے میں رکھ دیں جب اجوائن خراسانی خشک ہو جائے تو اسے کو محفوظ کرلیں، بس اکسیر جگر تیار ہے دودھ اور پانی سے لسی بنائیں صبح ، دوپہر اور شام لسی کے ساتھ یہ نسخہ استعمال کریں۔ ایک ہفتہ میں ہی فرق نظر آئے گا اس کے علاوہ اور بھی بہت فائدے ہیں جس بچے کو مٹی کھانے کی عادت ہو اس کی وجہ سے کمزور ہوگیا ہو، اس دوا سے ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا دیگر تلی کے مریضوں کیلئے بھی نفع بخش لیکن تلی کے مریضوں کو دوا عرق اجوائن سے صبح ، دوپہر شام دیں۔ ان شاءاللہ فائدہ ہوگا۔
اکسیر ہیضہ کیلئے مفید
بازار سے ایک تولہ اجوائن خراسانی لے کر صاف کریں، پھر توے پر ڈال کر نیچے آگ جلائیں، یہاں تک کہ جل کر راکھ بن جائے، اتار کر باریک سفوف بنائیں ، اس کے برابر چینی ملائیں اور بوتل میں محفوظ کرلیں۔ مریض کی حالت کتنی ہی کیوں نہ خراب ہو ایک چٹکی ہمراہ پانی سے دیں دوا حلق سے نیچے جاتے ہی اپنا اثر شروع کردے گی اور ان شاء اللہ مریض تندرست ہو جائے گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو ہمیشہ بھلائی اور نیکی کے کام کرنے کی توفیق دے ۔امین (حکیم نور محمدآرائیں، کراچی)

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 649 reviews.