(انتخاب: علامہ ابوعون حیدر نقوی المعروف کمی احمد پوری)
فرمانِ حضرت امام رضا سلام اللہ و رضوانہ علیہ
جو شخص گرمی کے موسم میں زکام سے بچنا چاہے اسے چاہیے کہ دھوپ میں بیٹھنے سے اجتناب کرے اور ہر روز ککڑی یا کھیرا کھایا کرے۔
طبی ماہرین
طبی ماہرین کے مطابق گرمیوں میں سخت دھوپ میں نہ بیٹھیں اور بلا وجہ گھر سے باہر نہ نکلیں ۔تیز دھوپ میں باہر نکلنے سے سورج کی شعائیں براہِ راست انسانی جسم میں داخل ہو کر قوت مدافعت پر برا اثر ڈالتی ہیں ۔ جس سے ہیضہ، قے، اُلٹی، لو لگنا، نزلہ زکام، سردرد،کھانسی اور دیگر امراض جنم لیتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کے امراض سے محفوظ رہنے کیلئے ضروری ہے کہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دی جائے اور گرم و چٹ پٹی غذائوں سے پرہیز کیا جائے۔ ایسے پھلو ںو سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ اور ان کی تاثیر ٹھنڈی ہو۔ میڈیکل سائنس کی ریسرچ کے مطابق کھیرے کا 95 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، تو اسے روزانہ کھانے سے جسمانی ہائیڈریشن کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہےاورقوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ کھیرا خون کی گرمی کو دور کرتا ہے، پیاس بجھاتا ہے، آنتوں کی سوجن دوراور جگرکے لیے بہت مفید ہونے کے ساتھ قبض کشاء بھی ہے۔ ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھیرا میں کیلشیم فولاد، وٹامن سی، پوٹاشیم، سوڈیم وغیرہ پائے جاتے ہیں جو شوگر، تھائیرائیڈ اور بلڈپریشر (بی پی) اور کئی دوسری بیماریوں کا علاج ہے۔کھیرے کی طرح ککڑی بھی ٹھنڈی تاثیر کی حامل ہے اور جسم کو کھیرےجیسے فوائد مہیا کرتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں