محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ تین سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ میرے والد صاحب کو یہ رسالہ بہت پسند ہیں ‘ میرے والد بھی عملیات میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں‘ ان کی ذاتی ڈائری میں بے شمار نقش و تعویذات ہیں‘ وہ اکثر لوگوں کو بھی تعویذات و نقش بلامعاوضہ دیتے ہیں‘ لوگوں کو فائدہ بھی ہوتا ہے‘ عبقری میں گزشتہ چند ماہ سے مخلوق خدا کے آزمودہ نقش و تعویذات شائع ہورہے ہیں‘ میرےوالد محترم نے ان میں سے کئی نقش لوگوں کو دئیے ‘ لوگوں کو بہت فائدہ ہوا۔ آج کل کی غذاؤں اور ماحول کی آلودگی کی وجہ سے جلدی امراض میں بہت زیادہ اضافہ ہورہا ہے‘ میرےوالد کی ڈائری میں جلدی امراض سے حفاظت سے کیلئے یہ نقش لکھے میں نے دیکھے تو سوچا کیوں نہ عبقری قارئین کو یہ خزانہ دےدیا جائے‘ لہٰذا والد کی اجازت سے میں یہ نقش عبقری قارئین کی نذر کررہی ہوں۔داغ دھبوں‘ چھائیوں‘ سورائسز‘ ایگزیمیا اور دیگر جلدی امراض سے پریشان حضرات کو یقیناً فائدہ ہوگا۔ اس کے علاوہ خون میں غیر صحت مند رطوبتیں شامل ہو جانے سے خون خراب ہو جاتا ہے اور اس سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں ایسے احباب کیلئے بھی یہ نقش انتہائی مفید ہے۔ درج ذیل نقش چال کے مطابق زردے کے رنگ اور عرق گلاب سے لکھ کر صبح شام رات پانی سے دھوکر 90 دن تک پئیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں