محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!بہت ہی مجرب تعویذ پیش کررہا ہوں ۔ میں نےایسے لوگوں کو دیئے جو کہتے تھے کہ کاروبار بالکل ختم ہوگیا ہے چلنے کی امید بھی نہیں ہے، جب یہ تعویذ ان کو لکھنے کی اجازت دی تو ان کا کاروبار چمک اٹھا ۔خاص طور پر موجودہ وبائی مرض کے دوران جو لاک ڈاؤن لگائے گئے ان کی وجہ سے بعض لوگوں کے کاروبار پر بہت زیادہ حالات آئے‘ ان میں سے چند کو میں جانتا تھا ان کو میں نے یہ نقش دئیے‘ جس جس نے بھی عمل کیا‘ اس کا کاروبار دوبارہ اسی حالت میں جگہ جہاں سے زوال پذیر ہوا۔رزق حلال میں برکت ہوئی اور کاروبار میں ترقی ہوئی۔ انتہائی طاقتور اور بے ضررنقش ہیں۔لکھے گئے طریقے سے مطابق لکھ کر استعمال کیجئے۔ ان شاء اللہ آپ کو مایوسی نہیں ہوگی۔
تعویذات کو لکھنے کا طریقہ
ان دو تعویذوں کو لکھنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ زعفران سے لکھ کر پانی میں ڈال لیں اور اس پانی سے پوری دکان ، گودام، ریڑھی ہے تو اس پر چھڑکیں اور اسی طرح پھر لکھ کر غلے یا تجوری میں جہاں پیسے رکھتے ہیں وہاں رکھ دیں ان شاء اللہ کاروباری بندش کاخاتمہ ہوگا اور رزق میں برکت بھی ہوگی۔تعویذ درج ذیل ہیں:
آواز کوشیریں بنانے کے لیے
بعض مرد جب بات کرتے ہیں تو ان کی آواز میں زنانہ پن محسوس ہوتا ہے اسی طرح بعض عورتوں کی آواز پھٹی ہوئی ہوتی ہے اور ان کی آواز میں مردانہ پن ظاہر ہوتا ہے۔ شیریں سخن لوگوں سے سب متاثر ہوتے ہیں آواز کو شیریں بنانے کے لیےدرج ذیل نقش روزانہ سیاہ رنگ کی روشنائی سے لکھ کر ایک گھڑے یا صراحی میں ڈال دیں اور پینے میں صرف یہی پانی استعمال کریں۔ پانی ہر روز نیا لیں! جو پانی بچ جائے اسے کسی پاک جگہ یا کیاری میں بہا دیں اس عمل کی مدت 90 دن ہے۔ اگر آواز کو نظر بد بھی لگ جائے تو اس نقش کے پانی کو پینے سے وہ بھی جاتی رہتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں