Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

چار کنکریاں لیں‘ سات روز میں ناجائز قبضہ ختم! تعویذ برائے تمام امراض!

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

(محمد حسیب قریشی ، لودھراں)

چار کنکریاں لیں‘ سات روز میں ناجائز قبضہ ختم!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کے علم میں، عمل میں ، صحت میں اور عزت میں برکتیں عطا فرمائیں۔ میں اپنے اور اپنے بزرگوں کے مجربات تحریر کررہا ہوں۔اگر کسی نے زمین، مکان یا دکان پر ناجائز قبضہ کرلیا ہے تو اس قبضہ کو چھڑوانے کے لیے خلوص دل سے یہ عمل کریں ۔ چار عدد کنکریاں لے کر دھو لیں خشک ہونے پر ان پر سورئہ فاتحہ سات مرتبہ، سورئہ اخلاص تین بار، معوذتین ایک بار، سورئہ تبارک الذی (سورئہ الملک) ایک بار، آیت الکرسی دس بار، اوّل و آخر درود شریف دس بار پڑھ کر کنکریوں پر دم کریں۔ چار کنکریاں اس مکان زمین وغیرہ کے چاروں کونوں میں دفن کریں اور ایک پتھر بغیر دم شدہ درمیان میں دفن کریں ان شاء اللہ سات روز کے اندر ناجائز قبضہ ختم ہو جائے گا۔ (نوٹ ناحق مت کریں جہاں بہت ضرورت ہو وہاں کریں ناحق کریں گے تو نقصان ہوگا)۔

تعویذ برائے تمام امراض
یہ تعویذ میرے بزرگوں سے ہوتا ہوا مجھ تک پہنچا ہے۔ بہت ہی تیربہدف تعویذ ہے ۔ایسا مریض جو سخت قسم کی بیماری میں مبتلا ہو یا ایسا مرض جس کی تشخیص نہ ہورہی ہو لکھ کر اس مریض کے گلے میں پہنا دیں، ان شاء اللہ دنوں میں مریض تندرستی محسوس کرے گا۔ میں نے یہ تعویذ بہت سے لوگوں کو دیا اللہ پاک نے شفاء دی۔ تعویذ کو زعفران سے لکھیں اگر زعفران میسر نہیں ہے تو کالی سیاہی سے بھی لکھا جاسکتا ہے انتہائی مجرب ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 641 reviews.