(محمود احمد)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے گھر اور دکان پر بہت سخت بندش کی گئیں تھی۔ میری سینٹری کی دکان ہے جو بہت چلتی تھی، کچھ ماہ سے دکان کے خرچے بھی مشکل سے پورے ہو رہے تھے۔ گھر میں بھی چھوٹی چھوٹی بات پر لڑائی رہتی تھی، میں ہر وقت غصے میں رہنا شروع ہوگیا تھا، کبھی بچوں کو بلاوجہ مارنا شروع کردیتا تو کبھی بیوی سے لڑائی شروع ہو جاتی۔ گھر کا سکون اور کاروبار ختم ہوتا نظر آرہا تھا۔ میں نے ایک دوست سے مشورہ کیا تو اس نے کہا کہ ایک اللہ والے ہیں ان کے پاس چلتے ہیں ضرور ان کے پاس کوئی حل ہوگا ۔ میرا دوست مجھے ان کے پاس لے گیا انہو ں نے اپنے علم کی بدولت حساب لگایا اور کہنے لگے کہ تمہارے کاروبار اور گھر پر سخت جادو بندش ہے۔میں تمہیں ایک نقش اور ایک عمل دیتا ہوں جو تم نے کرنا ہےان شاء اللہ تمہاری بندش ختم ہو جائے گی۔عمل یہ تھاکہ آب زم زم، عرق گلاب میں بیری کے سات عدد پتے ڈال کر آیت الکرسی ۲ مرتبہ ، چاروں قل دو مرتبہ اور سورئہ یونس کی آیات:فَلَمَّآ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُـمْ بِهِ السِّحْرُ اِنَّ اللہَ سَيُبْطِلُـهُ اِنَّ اللہَ لَا يُصْلِحُ عَـمَلَ الْمُفْسِدِيْنَ (81) وَيُـحِقُّ اللہُ الْـحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُوْنَ (82)چودہ بار پڑھ کر دم کریں اور یہ عمل چودہ دن کرنا ہے۔ اس پانی کو دن میں تین وقت پئیں اور گھر اور دکان میں چھڑکیں،نقش دکان میں لگا دیں۔ یہ عمل کرنے سے اللہ نے میرے حالات بدل دیئے اب کاروباری اور گھریلو حالات بہت ٹھیک ہوگئے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں