(احمد، کراچی)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوں سے ہر ماہ پڑھتا ہوں‘ انتہائی مفید رسالہ ہے‘ اس میں آئے تعویذات‘ نقش اور عملیات انتہائی طاقتور ہوتےہیں چونکہ میں خود عملیات کا شاگرد ہوں‘ لہٰذا عبقری میں جو بھی عمل‘ نقش یا تعویذ شائع ہوتا ہے میں ضرور آزماتا ہوں‘ انتہائی تیربہدف اور فوری اثر پاتا ہوں۔ میرے پاس بھی جادو کے توڑ کا انتہائی مفید عمل ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ یقیناً جادو سے ستائے اس عمل سے راحت پائیں گے۔ ایک شخص جو ڈیرہ اسماعیل خان کا رہنے والا تھا اور سعودی عرب میں کام کرتا تھا۔ ایک شخص کی توسط سے اس سے فون پر رابطہ ہوا ،اس نے فون پر بتایا کہ میری بیوی سخت بیمار ہے، سارا بدن نیلا ہو جاتا ہے اور پچھلے پہر آہستہ آہستہ جسم اپنے حال پر آجاتا ہے اورپھر جسم میں شدید درد شروع ہو جاتا ہے ناخن نیلے پڑ جاتے ہیں اور ناخنوں سے خون آنا شروع ہو جاتا ہے، نیند میں ڈرتی ہے۔ میں نے مریضہ کا نام اور اس کی والدہ کام نام پوچھ کر اپنے علم کے ذریعہ سے پتہ چلایا تو سخت ترین جادو تھا۔ میں نے اس کو ہدایت دی کہ سب سے پہلے مریضہ کو نماز کی پابندی کرنا ہوگی اور تین دن آب زم زم ، لیموں اور عرق گلاب سے غسل کرنا ہوگا۔ ایک ہفتے تک صبح سورئہ یاسین کے دم کئے ہوئے پانی سے غسل کرنا ہوگا اور مزیدایک مہینہ سورئہ یٰسین کا دم کیا ہوا پانی پینا ہوگا۔ گوشت سے پرہیز لیموں پانی کا استعمال اور یاولی کا وظیفہ کرنے کو بتایا اور ساتھ میں مندرجہ ذیل نقش بھی دیا۔اور ایک دھاگہ سر سے پائوں تک دو دفعہ ناپے اور اس دھگے سے یہ نقش باندھ کر گلے میں ڈالے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے اس بندہ ناچیز کی عزت رکھی اور خاتون بالکل ٹھیک ہوگئی اور اب ایک خوشحال زندگی گزار رہی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں