(انعم فاطمہ، ہارون آباد)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 28 سال ہے۔ میرا عبقری رسالے سے تعارف 2013ء میں ہوا جب میں نوکری کیلئے ٹیسٹ کے سلسلے میں چشتیاں گئی۔ وہاں ایک خاتون نے آپ کے عبقری رسالے سے ہمیں متعارف کروایا، اس وقت سے آج تک میں عبقری مسلسل پڑھنے والی ہوں، آپ کا رسالہ بہت زبردست ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہے۔ میں آپ کے درس ایم پی تھری پر سنتی ہوں اور عبقری رسالے میں جتنے وظائف ہیں وہ کرتی ہوں آپ کے درس بہت کمال کے ہیں ۔امی نے میری نوکری کے لیے بہت دعائیں کیں اور لوگوں سے بھی کروائیں۔ آپ نے ایک درس میں کہا تھا کہ میں اپنے بچوں کو پاس بٹھاتا ہوں اور میں دعا کراتا ہوں اور بچے آمین کہتے ہیں یہ سن کر امی نے اپنے سکول کے بچوں سے میری نوکری کی دعا کروائی‘ میری والدہ بھی سرکاری ٹیچر ہیں۔ ایک درس میں آپ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ بارش میں بھی دعائیں قبول ہوتی ہیں ۔ بارش کے دوران میری والدہ نے میری نوکری کے لیے دعا کی تھی۔ 2016ء میں مجھے گورنمنٹ کی جاب مل گئی۔ نوکری ملنے سے کچھ دن قبل میری امی نماز فجر کے بعد سورئہ کوثر 129 بار پڑھ کر سوئی انہیں خواب آیا کوئی جگہ ہے ایک میز پر کچھ کاغذ پڑے ہیں ایک آدمی کمرے میں ہے امی وہاں سے گزرتی ہیں تو وہ کہتا ہے تم نے اپنی بیٹی کیلئے نوکری لینی ہے؟ امی نے کہا جی! واقعی وہ خواب سچ ہوا جب میں انٹرویو کے لیے گئی وہاں کے کلرک نے کہا آپ کو جاب مل جائے گی۔ یہ سب میری ماں کی دعا اور عبقری میں دیئے گئے وظائف کا نتیجہ ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں