لہسن کی پوتھی سے علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!لہسن کی پوتھی کو چھیل کر اس میں دھاگہ پرو لیں دھاگہ اتنا بڑا ہو جو کان تک لپیٹا جاسکے‘ اس پوتھی کا پتلا حصہ توڑ کر کان میں ڈال کر سوجائیںاور صبح نکال کر پھینک دیں۔ پہلی دفعہ میں ہی فائدہ ہوگا لیکن چند بار کریں اور روزانہ نئی پوتھی ڈالنی ہے۔ (یعنی دھاگہ کان پر لپیٹ لیں تا کہ پوتھی کان سے باہر نہ نکلے) آزمودہ ہے۔( مبارک خان‘ راجھستان انڈیا)
آنتوں کی صفائی سے مسئلہ حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!کانوں میں شائیں شائیں اور اس سے ملتی آوازیں جس کو بھی آئیں تو حکمت میں اس کی آنتوں اور پیٹ کے نظام کی صفائی یا جلاب کی کم طاقت والی ادویات کے استعمال سے یہ ہمیشہ کے لیے ٹھیک ہو جاتی ہے اس کا تعلق خون میں فاسد مادوں کا مل جانا بھی ہے اور خون کو صاف کرنے والی تمام ادویات سے بھی اس مسئلہ کا حل ہو جاتا ہے۔ آنتوں کی صفائی سے ان آوازوں کا فوری خاتمہ میں نے خود دوا استعمال کر کے پایا ہے آنتوں کی صفائی سے السر اور منہ کے چھالے بھی ختم ہو جاتے ہیں اور سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ طب میں اسے تنکیہ بھی کہتے ہیں۔
پانی کا کثرت سے استعمال کرنا مفید
حضرت صاحب اسلام علیکم میرے پاس کانوں میں زور سے شور کی آوازیں آنے کا مستند نسخہ ہےمیرا بھتیجا آٹھ یا نو سال کا ہو گا ایک دن چیختا ہوا آیا کہ میرے کانوں میں بہت شور کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں سب بند کرو ہم سب لوگ بہت پریشان ہو گئے کچھ آیات پڑھ کر دم کیں تھوڑا پرسکون ہوا پھر وہی مسئلہ شروع ہوگیا، ہم نے کراچی کے بہت بڑے بچوں کے ڈاکٹر سے آغا خان ہسپتال میں اپوائٹمنٹ لی جب ڈاکٹر نے ا چھی طرح معائنہ کیا کہنے لگےکہ کچھ نہیں ہے‘بیٹا پانی کا استعمال کم کرتا ہے۔اس نے کہا کہ جی ہاں! کھیل کود اور بھاگنے کے باوجود میں بہت کم پانی پیتا ہوں۔ ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کسی بھی شکل میں پانی پئیں چاہے شربت بنا کر یا سادہ۔ پھر ہم نے بھتیجے کو مختلف طریقوں سے شربت ، جوسز اورپانی کاکثرت سے استعمال کروایا الحمدللہ اب کبھی شکایت نہیں ہوئی۔( عذرا صادق،کراچی)
کان میں پیپ یا درد سے نجات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کان میں پیپ ہو یا درد ہو تو کیکر کے پھولوں کو سرسوں کے تیل میں اتنا پکائیں کہ کالے ہو جائیں پھر ان کو چھان لیں اور اس تیل کے دو قطرے صبح و شام کانوں میں ڈالیں۔ان شاءاللہ بہت جلد شفاء ملتی ہے۔(پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں