محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!چار سال سے عبقری پڑھ رہا ہوںاس کے علاوہ عبقری دواخانے کی ادویات بھی استعمال کرتا ہوں۔میرا پلاسٹک دانے کا کاروبار ہے کاروبار میں خسارے کی وجہ سے میں چند ماہ سے بہت ہی زیادہ ٹینشن، ڈپریشن ، ذہنی دبائو کا شکار تھا ساری ساری رات میں سو نہیں پاتا تھا نیند کی کمی کی وجہ سے اعصابی طور پر بھی کمزور ہوگیا تھا۔ میں آپ کا درس بھی یوٹیوب پر سنتا ہوں اس کے علاوہ میرے موبائل میں درس والا میموری کارڈ بھی ہےاکثر فارغ وقت میں آپ کا درس لگا لیتا ہوں۔کاروبار کی پریشانی سے میں ڈپریشن کا مریض بن گیا تھا میں نے سوچا عبقری دواخانے چلتا ہوں کوئی اچھی سی دوائی لاتا ہوں۔ اگلی صبح میں عبقری دواخانہ پہنچا اور اسسٹنٹ حکیم صاحب کو تمام معاملات سے آگاہ کیا تو انہوں نے مجھے ’’خاندانی راز شفاء‘‘ دوائی لینے کا مشورہ دیا ۔ میں نے ان سے کہا کہ مجھے تین سے چار مسئلے ہیں اور آپ ایک ہی دوائی لکھ رہے ہیں تو انہوں نے کہا آپ پریشان نہ ہو بس خاندانی راز شفاء استعمال کرو ان شاء اللہ اللہ شفاء دے گا۔ میں نے دو ڈبی لی اور گھر واپس آگیا اور دوائی کا استعمال باقاعدگی سے شروع کیا۔ ایک ڈبی ختم ہونے پر جو میرے دماغ پر دبائو اور ٹینشن تھی وہ ختم ہوگئی اور دوسری ڈبی کے استعمال سے نیند میں بھی بہتری آنا شروع ہوگئی مجھے بہت فائدہ ہوا ۔ میری اہلیہ کو بھی پوشیدہ مسئلہ تھا میں نے اس کو کہا کہ تم بھی میرے ساتھ چلو تمہیں بھی کوئی اچھی دوائی تجویز کردیں گے میں اس کو بھی ساتھ لے گیا اور اسسٹنٹ حکیم صاحب سے مشورہ کیا تو انہوں نے میری اہلیہ کو بھی ’’خاندانی راز شفاء‘‘ تجویز کی میں نے کہا آپ نے مجھے بھی یہی تجویز کی تھی اور اہلیہ کو بھی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس دوائی کے فوائد بے شمار ہیں کیونکہ یہ ایک شاہی نسخہ سے تیار کردہ ہے۔ پھر میں نے پانچ ڈبی لیں، خود بھی استعمال کرتا رہا اور اہلیہ نے بھی استعمال کی،اہلیہ کا پوشیدہ مسئلہ حل ہوگیا ۔ میں اب بھی استعمال کررہا ہوں ‘جسم چست اور توانا رہتا ہے۔ (محسن جاوید، کوٹ نور شاہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں