(پوشیدہ ،پشاور)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کا سایہ ہم پر ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور اللہ پاک آپ کی نسلوں کو اور آپ کے سب مخلصین ساتھیو ںکو دونوں جہانوں میں شاد و آباد رکھے۔ آمین! میں سرکاری ملازم تھا اور لاہور میں تقریباً بیس سال رہا ہوں وہی ایک ڈیپارٹمنٹ میں جاب کرتا تھا۔ فارغ وقت میں ایک دوست جو قریب ہی رہتا ہے اس کے پاس چلا جایا کرتا تھا ایک روز جب میں اس کے پاس گیا تو وہ موبائل پر درس سن رہا تھا میں نے کہا کس کا درس ہے تو کہنے لگا یہ درس حضرت حکیم صاحب کا ہے۔ میں نے بھی دس منٹ درس سنا دل کو لگا اس نے کہا کہ میں تمہارے میموری کارڈ میں درس کاپی کردوں؟ میں نے کہا ٹھیک ہے کردو اس نے درس کاپی کردیئے مگر کافی عرصہ میں درس نہ سن سکا۔ میں روزانہ رات سونے سے پہلے کوئی نہ کوئی فلم دیکھ کر ہی سوتا تھا‘ گانے سننا تو میرا معمول تھا۔ ایک رات اچانک میموری کارڈ میں مجھے ایک فولڈرنظر آیا جو درس کے نام سے تھا‘ یاد آیا یہ تو میرے دوست نے کرکے دیا تھا کیوں نہ آج درس سنا جائے؟ درس پر کلک کیا تو وہ درس موسیقی پر تھا۔ بس وہ درس ایسے دل پر لگا کہ میں نے میموری کارڈ میں سے تمام فلمیں اور گانے اُسی وقت ختم کردیئے اور اللہ سے اپنے گناہوں کی توبہ کی اور آئندہ گانے اور فلمیں نہ دیکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اگلی صبح میں نے دوست کو فون کیا کہ میں تمہارے حضرت حکیم صاحب سے ملنا چاہتا ہوں بیعت ہونا چاہتا ہوں تو انہوں نے کہا تم ایسا کرو جمعرات کو مغرب کے بعد تسبیح خانہ آجائو ۔ میں تسبیح خانے داخل ہوا تو ایک عجیب سا سکون تھا ‘پھر آپ کا درس سنا تو آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے ایسے لگ رہا تھا جیسے خاص یہ درس مجھ پر ہے، جب دعا ہوئی تو ایسا لگا رہا تھا میں جو دعا مانگ رہا ہوں قبول ہورہی ہے بس پھر وہ دن اور آج کادن آپ سے بیعت ہوا اور تسبیح خانہ سے نسبت ہوگئی۔ ریٹائرڈمنٹ کے بعد میں لاہور سے پشاور اپنی فیملی کے پاس چلا گیا اوروہاں ہی چھوٹا سا کاروبار شروع کیا ۔ کاروبار شروع کیا تو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن تسبیح خانہ کی نسبت اور اعمال کی طاقت سے اللہ نے کاروبار میں برکت عطا فرمائی۔ اپنے محلے اور دکان کے اردگرد جو بھی دکانیں ہیں وہاں میں نے دو انمول خزانے، سترہ وظائف اور عبقری رسالہ مفت میں تقسیم کرنا شروع کردیئے۔ بہت سے لوگوں نے میری دکان پر آکر عبقری کے بارے پوچھا میں نے انہیں تفصیل سے بتایا تو ان کی نسبت بھی تسبیح خانہ سے ہوگئی۔ اب ہر ماہ ہونے والے اسم اعظم کے روحانی دم میں فیملی سمیت شرکت کرتا ہوں اور اکثر جمعرات کا درس تسبیح خانے میں سننا بھی نصیب ہوتا ہے۔ زندگی میں بہت مثبت تبدیلیاں آئی ہیں اور کامیابیاں ملی ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں