کھلاڑی ہو یا مزدور، جسمانی محنت و مشقت کرنے والوں کے لیے پھلیاں اور دالیں ایک عظیم خدائی نعمت ہیں۔ وجہ یہی ہے کہ یہ نہ صرف متفرق ، ذائقہ دار اور کئی غذائوں سے نسبتاً سستی ہیں جبکہ ہمیں پروٹین، ریشہ، معدنیاں مائع تکید اور نہایت آہستہ جلنےوالے کاربوہائیڈریٹ فراہم کرتی ہیں۔ دالیں بھی اسی زمرے میں آی ہیں۔ ذیل میں پھلی خاندان کی پانچ اسی اقسام کا ذکر خیر پڑھیے جو کوئی نہ کوئی منفرد خاصیت رکھتی ہیں۔
سیاہ اور چتی دار پھیلیاں:یہ دونوں پھلیاں دُبلا پتلا ہونے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ ہر ایک پیالی پھلی نوگرام ریشہ رکھتی ہے چنانچہ ایک پیالی پھلیاں کھانے ہی سے پیٹ بھر جاتا ہے۔ اور پھر انسان کو خاصی دیر تک بھوک نہیں لگتی۔ یوں جسم موٹاپے کاشکار نہیں ہوتا۔ ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ جو مر و و زن پھلیاں زائد کھائیں۔ دوسری کی نسبت وہ پتلی کمر رکھتے ہیں۔
سویابین:میگنیشیئم، پوٹاشیئم، کیلشیئم کے لیے تمام پھلیاں ایک خزانے کی مانند ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں کھانے والے پٹھوں و عضلات کے کھچائو، اکڑن وغیرہ کا نشانہ نہیں بنتے۔ سویابین کی خوبی یہ ہے کہ وہ اپنے اندر فولاد بھی رکھتی ہے لہٰذا اسے کھانے سے انسان طاقتور ہوتا ہے۔ فولاد ہمارے عضلات تک آکسیجن سے بھرپور خون پہنچانے میں بھی مدد کرتا ہے۔سفید اور سرخ لوبیا:ان دونوں کی خصوصیات یہ ہے کہ یہ کئی غذائوں سے زیادہ عضلات کی مرمت کرنے اور سامون نظام مضبوط بنانے والے ضد تکسید رکھتے ہیں۔ مزید برآں سفید لوبیا فی پیالی چالیس گرام کابورہائیڈریٹ اور پندرہ گرام پروٹین رکھتا ہے چنانچہ بیماری سے صحت یاب ہوتے مریضوں کے لیے یہ عمدہ غذا ہے۔دالیں:سبھی دالی مختلف وٹامنز اور معدنیات کے علاوہ اپنے اندر فولاد بھی رکھتی ہیں۔ ایک پلیٹ دال روزانہ کھانے سے مطلوبہ مقدار میں سے 37 فیصد حاصل ہوتی ہے چنانچہ دالیں کھائیے اور تندرست رہیے۔
کالے چنے: انسان پھلیاں و دالیں کھائے تو وہ صرف سیر ہی نہیں ہوتا اس میں ترو تازہ ہونے کا احساس بھی جنم لیتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اس میں امائنو تیزاب کی ایک قسم، ٹرائپٹوفان بکثرت ملتی ہے۔ یہ تیزاب انسانی جسم میں ایک کیمیائی مادہ سیر و ٹونین پیدا کرتا ہے۔ یہی مادہ ہم میں خوشی و مسرت کے جذبات جنم لیتا اور ڈپریشن کو بھگاتا ہے۔ ٹرائپٹوفان چنے میں سب سے زیادہ ملتا ہے۔ لہٰذا جب آپ ڈپریشن، یژمردگی اور انتشار کا شکار ہوں تو چنے کھائیے اور خود کو ہلکا پھلکا کرلیجئے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں