Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جذبات کو قابو رکھیے! کامیاب رہیے! خوش رہیے!

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

(ڈاکٹر نگینہ پروین)

ہم اکثر یہ سمجھتے ہیں کہ زندگی میں زیادہ تر ذہین افراد کامیاب ہوتے ہیں۔ ماہرین نفسیات نے اس سلسلے میں جو تحقیق کی ہے اس کے مطابق ذہانت اپنی جگہ اہمیت کی حامل ہے مگر کامیابی کا راز صرف ذہانت پر نہیں بلکہ انسان میں چھپی ایک صلاحیت پر ہے جو زندگی کو کامیاب بنانے کے لیے ہماری رہنمائی کرتی اور ہمیں بہتر زندگی گزارنے کے قابل بناتی ہے۔ اس صلاحیت کو مشہور ماہر نفسیات ڈینل گلومین نے جذباتی ذہانت کا نام دیا ہے جو معاشرتی نفسیات دانوں کے لیے ایک جدید اصطلاح ہے۔ گلومین کا کہنا ہے کہ ’’کسی شخص کے لیے صرف اتنا ہی کافی نہیں ہے کہ وہ بہت ذہن ہو بلکہ یہ بھی نہایت ضروری ہے کہ اس کی اپنی شخصیت ایسی ہو جو ذہنی صلاحیت کے بہترین استعمال کے لیے مددگار ثابت ہو‘‘ اور حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں صلاحیتیں بہت کم لوگوں میں یکجا ہوتی ہیں۔ ایسے لوگ جس میں ذہانت اور جذبات پر بیک وقت کنٹرول کی صلاحیت موجود ہو، اصل میں زیادہ عرصے تک کامیاب اور خوش رہنے کا فن جانتے ہیں اور ساتھ ساتھ اپنی ان خوبیوں کو معاشرتی رویوں پر اثر انداز کرتے ہیں۔ گلومین اپنی تحقیق کے نتیجے میں کہتے ہیں: ’’جو لوگ اپنے جذبات پر کنٹرول کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ ماحول سے مطابقت رکھنے والے، بہت مشہور، محنتی، پراعتماد اور بھروسے والے ثابت ہوتے ہیں، جب کہ جو لوگ جوشیلے، بے صبرے، جذباتی اور مزاجی طور پر غیر مستحکم ہوتے ہیں وہ عام طور پر نہ صرف ناکام بلکہ اپنی عملی زندگی میں ضدی اور اپنی من مانی کرنے کی وجہ سے جلد ہی احساس محرومی کا شکار ہو جاتے ہیں اور ہار بھی جلدی مان لیتے ہیں۔‘‘گلومین کا کہنا ہے کہ جذباتی ذہانت کی موجودگی اور غیر موجودگی کا اندازہ کسی بھی شخص کے بچپن میں لگایا جاسکتا ہے۔ بقول ماہرین نفسیات، ضرورتوں کے حصول میں جلد بازی کے بجائے صبر سے کام لینا بڑا فن ہے جو دراصل جذبات پر عقل کی فتح کو ظاہر کرتا ہے۔ یہی عمل جذباتی ذہانت کی نشاندنی ہے کہ جس کی وجہ سے آدمی خراب ترین حالات سے سمجھوتہ کرلیتا ہے۔
جذباتی ذہانت اصل میں بہتر رویے، دوسروں سے اچھا برتائو، تہذیب و شائستگی، صبر و تحمل اور بردباری جیسی خصلتوں پر مشتمل ہوتی ہے، اسی لیے اس حقیقت کو تسلیم کیا جاتا ہے کہ مذکورہ خصلتوں کے ذریعے سے ہی ہمارے کردار میں بہتری اور پختگی آتی ہے۔ اس کے علاوہ دوسروں سے بہتر روابط، بہتر کارکردگی، کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے، معاشرتی اور اقتصادی طور پر مقاصد اور اعلیٰ مقام حاصل کرنے میں بھی یہی خصلتیں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔
ہم میں سے جو لوگ یہ سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کہ اپنی کسی بات کے جواب میں مخالف کا ردِعمل کیا ہوسکتا ہے، وہی لوگ زندگی کو بہتر طور پر گزار سکتے ہیں اور جو لوگ یہ صلاحیت نہیں رکھتے وہ خواہ کتنے ہی ذہین کیوں نہ ہوں، زندگی میں انہیں اکثر ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بلکہ ان کے لیے ذہی سکون حاصل کرنا اور منزل پر پہنچنا ممکن ہی نہیں ہوتا۔ اس طرح سے ہماری سلامتی اور جذبات کے درمیان انتہائی قریبی اور گہرا تعلق قائم ہو جاتا ہے۔ ہم میں سے کتنے ہی لوگ غصے، پریشانی، اداسی اور تکلیف دہ حالات میں اس بات کا بالکل بھی لحاظ نہیں رکھتے کہ جذبات کے اس طرح کھلے اظہار کا ان کے اپنے علاوہ ان سے وابستہ دوسروں لوگوں پر کیا اثر ہوگا لیکن جو لوگ جذباتی ذہانت کے حامل ہوتے ہیں وہ ایسے حالات میں خود پر قابو رکھتے ہیں اور اگر جذباتی اظہار کی ضرورت پڑے تو ان کے پاس اپنے جذبات کے اظہار کا بہتر طریقہ بھی ہوتا ہے۔ غصہ کرنا آسان فعل ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 600 reviews.