Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تنگدستی اور مایوسی کے اندھیروں میں ڈوبی ماں (اس ماہ کا دکھی خط)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

ایڈیٹر کی ڈھیروں ڈاک سے صرف ایک خط کا انتخاب۔ نام اور جگہ مکمل تبدیل کر دیئے ہیں تاکہ راز داری رہے۔ کسی واقعہ سے مماثلت محض اتفاقی ہو گی۔ اگر آپ اپنا خط شائع نہیں کرانا چاہتے تو اعتماد اور تسلی سے لکھیں آپ کا خط شائع نہیں ہو گا ۔ وضاحت ضرور لکھیں۔ السلام علیکم! حکیم صاحب اس سے پہلے آپ کو 2 خط ارسال کر چکی ہوں لیکن شاید ابھی تک میرے حالات بہتر ہونے کا وقت نہیں آیا۔ خیر حکیم صاحب اس بار مایوس مت کیجئے گا کیونکہ میرے خیال سے اب گھریلو حالات اور بیماری حد سے بڑھ گئی ہے۔ عبقری رسالہ میرے والد صاحب کے گھر عرصہ دراز سے آتا ہے۔ شادی سے پہلے میری عبادت بہت اچھی تھی۔ 6 سال شادی کو ہو چکے ہیں 2 بچے ہیں اور تیسرا آنے والا ہے۔ جس گھر میں میری شادی ہوئی حکیم صاحب وہاں حرام کے رزق کی بہت فراوانی ہے کیونکہ میرے سسر انکم ٹیکس میں ہیں لیکن میرے میاں نے کبھی حرام کمانے کی کوشش نہیں کی۔ میں نے انہیں پہلے ہی دن کہہ دیا تھا کہ تھوڑا کھا لوں گی حرام نہ کھلانا۔ خیر حکیم صاحب میرے میاں اور ان کے دوسرے بہن بھائیوں کی پرورش اسی حرام رزق پر ہوئی ہے ۔جس کی وجہ سے میرے اور میرے میاں کے درمیان بہت بے سکونی رہتی تھی اب تو میں نے سمجھوتا کر لیا ہے کہ میں انہیں نہیں بدل سکتی اس لئے میں نے ہر بات پر خاموشی اختیار کر لی ہے کیونکہ مجھ سے لڑائی نہیں کی جاتی۔ حکیم صاحب! میرے میاں ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازم ہیں‘ پہلے گوجرانوالہ نوکری کرتے تھے اور میں اسلام آباد سسرال والوں کے ساتھ رہتی تھی پھر2 سال پہلے انہوں نے ماں باپ کی وجہ سے گوجرانوالہ زبردستی ٹرانسفر کرا لیا۔ میرے میاں بہت اچھے ہیں اور سب کا حق پہچانتے ہیں اور ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کوئی دوسرا انہیں اور ان کے جذبے کو سمجھتا ہی نہیں۔ بے عزتی اور برا بھلا کہنے میں نہ ماں باپ اور نہ بہن بھائی دیر لگاتے۔ اب یہ حال ہے کہ میں تو جل کر خاک ہو گئی ہوں اور میاں سے محبت بھی چھوڑنہیں سکتی اور سسرال والوں کو سمجھا بھی نہیں سکتی ‘ کروں تو کیا کروں‘ نہ گھر میں کوئی نماز و قرآن پڑھتا ہے نہ روزے رکھتا ہے ۔ غیر مسلموں سا ماحول ہے۔ میں خود بھی عبادت کے قریب نہیں جاتی‘ کبھی دل نرم پڑتا ہے اور اللہ پاک ہدایت دیتے ہیں تو نماز قرآن پڑھ لیتی ہوں ۔ صرف سورہ کہف جمعہ کو لازمی پڑھتی ہوں چاہے کچھ ہو جائے۔ حکیم صاحب! میرے گھر سے برکت ختم ہو گئی ہے۔ کچھ کمپنی نے تنخواہ کم کر دی ہے۔ دوسرے میرے میاں کینسر کے مریض ہیں۔ نہ تو جمع شدہ ہے اور نہ ماہانہ آمدنی اتنی ہے کہ ساڑھے تین لاکھ روپے کا علاج کروا سکیں۔ میرے پیٹ میں رسولی ہے معلوم نہیںزندہ بھی رہوں یا نہ ۔ سب دروازے بند ہیں دل و دنیا دونوں کے ‘ سکون نام کی چیز نہیں ہے‘ بے سکونی ‘ بے صبری اور الجھن ہر وقت طاری ہے‘ گھر کا ماحول بھی خوف زدہ سا رہتا ہے۔ میری بیٹی 6 سال اور بیٹا 3سال 8 ماہ کا ہے۔ بچی بہت ضدی اور ہٹ دھرم ہے ‘ بات سننے کا نام ہی نہیں لیتی۔نہ سکول میں شوق سے جاتی ہے اور نہ پڑھائی میں دل لگاتی ہے اور ادب و احترام نام کی کوئی چیز اس میں نہیں ہے۔ حکیم صاحب مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی آپ سے کس چیز کیلئے کہوں۔ بس یہ ہی راستہ ہے کہ آپ اپنی دعاﺅں کے حصار میں لے لیں ‘ شاید میری اور میرے گھر کیلئے کچھ بہتری ہو جائے۔ میں نے بہت مختصر الفاظ میں اپنی بے چینی بتانے کی کوشش کی ہے۔ اگر آپ سمجھ پائیں۔ حکیم صاحب اس سے پہلے میرے میاں کا دل کا آپریشن ہوا تھا وہ میرے لئے کڑی آزمائش تھی بس اللہ پاک کا کرم تھا کہ وہ بچ گئے ‘ اب کینسر ‘ آمدنی محدود اور گھر کا خرچ ‘ سمجھ نہیں آتی حکیم صاحب کیا ہوگا۔میں نے بی اے کیا ہے ‘اب نوکری کروں گی۔ میں نے کمپیوٹر کا کورس بھی کر رکھا ہے۔ حکیم صاحب میرے لئے جو آپ مناسب سمجھیں کریں اور میں زیادہ لمبی عبادت نہیں کر سکتی کیونکہ بچے بہت چھوٹے ہیں اور گھر کی تمام ذمہ داری ہے‘ اس لئے ذرا میری طرف خاص توجہ کریں۔ شادی سے پہلے تہجد کے ساتھ پانچوں نمازیں اور عشاءکے وقت 3 ہزار بار (یا اللہ) پڑھتی تھی۔ ہر طرف سکون تھا ‘اچھے خواب نظر آتے تھے‘سب کچھ اچھا تھا۔ آپ بتائیں کیا کروں‘ میرے تو رزق سے بھی برکت اٹھ گئی ہے جو آہستہ آہستہ کم سے کم تر ہوتا جا رہا ہے جس کی مجھے بہت پریشانی ہے‘ بچوںکی ضروریات بڑھ رہی ہیں۔حکیم صاحب قلم نہیں رک رہا اور سمجھ بھی نہیں آ رہا ہے کہ جو کچھ لکھا ہے وہ صحیح بھی ہے یا نہیں اس لئے اب اتنا ہی لکھ رہی ہوں اگر آپ میرے خط کا جواب دیں گے تو میں یہ سمجھوں گی کہ میری بات آپ کی سمجھ میں آ گئی ہے۔ اللہ کیلئے میرے مسائل کے حل کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیجئے گا۔ (ایک پریشان ماں) (قارئین الجھی زندگی کا سلگتا خط آپ نے پڑھا ‘ یقینا آپ دکھی ہوئے ہوں گے۔ پھر آپ خود ہی جواب دیں کہ اس دکھ کا مداوا کیا ہے؟)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 260 reviews.