نسلیں کھاجانے والاجادو‘ لمحوںمیں ختم ! چلیے آستانہ منت مراد آپ کیلئے ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کو پہلے نہیں جانتا تھا‘ میری تایا زاد بہن عمر تقربیاً48 سال ہے‘ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ان کو پریشانیوں‘ تکالیف اور الجھنوں کا شکار دیکھا‘ ان پر حاسدین نے سخت ترین بندشیں اور جادو کروا رکھا تھا‘ ہمیشہ انہیں در در کی خاک چھانتے ‘ عاملوں‘ فقیروں‘ درباروں کے چکر لگاتے دیکھا۔ بعض اوقات مجھے ان پر ترس آتا‘ خود ان کیلئے رب سے رحم کی دعائیں مانگتا‘ ان کی حالت واقعی قابل رحم تھی۔ بس ایک طرف سے انہیں سہولت اور ان پر رب کا خاص کرم تھا کہ ان کے شوہر کا کاروبار ٹھیک تھا‘ جس کی وجہ میں صرف یہ سمجھتا ہوں کہ وہ انتہا درجے کے سخی ہیں‘ لنگر کھلانا ان کا شوق ہے‘ غریبوں محتاجوں کی خفیہ طریقے سے مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں‘ مگر اس سب کے باوجود ان کا گھر انتہائی الجھا ہوا‘ زندگی انتہائی پریشان‘ اچانک بیٹھے بیٹھے لڑائی شروع‘ بچہ اچانک بیمار‘ یا کسی کی ہڈی ٹوٹ جانا تک معمولی بات تھی‘ ایک بچہ چھ ماہ بستر علالت پر رہنے کے ٹھیک ہوتا تو دوسرا بیمار اور اتنا بیمار کے بڑے بڑے ہسپتالوں میں مہینہ مہینہ داخل رہتا‘ پھرمیری کزن کے شوہر کو ان کا ایک دوست ’’ہجویری محل‘‘ (لاہور شیخوپورہ روڈ سٹاپ قلعہ ستار شاہ) کے آستانہ منت مراد پر لے گئے‘ وہاں انہوں نے ’’اصحاب کہف کے 7بندش توڑ طلسم‘‘ کا عمل کیا‘ اسی رات ان کے گھر سے کسی کے چیخنے چلانے کی آوازیں آئیں‘ انہوں نے صرف پانچ مرتبہ جاکر یہ عمل آستانہ منت مراد میں کیا‘ آج ان کے گھر میں خوشیاں‘ خوشحالیاں اور سکون ہے۔ تیسرا مہینہ کوئی بیمار نہیں ہوا‘ جو بیمار تھے وہ صحت مند ہوگئے۔ گھر میں لڑائی جھگڑا نہیں ہوا۔ (شجاع الدین‘فیصل آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں