Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پیاز اور شہد سے کھانسی ختم (ندیم مصطفی‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

ماہنامہ عبقری کے مطالعہ سے میرے بیٹے کو شفاءملی ‘ میرے بیٹے کو کھانسی ‘ سینے کی جکڑن کی شکایت تھی۔ ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے تو ڈاکٹر نے دمہ کی شکایت بتائی جو کہ کافی بگڑی ہوئی تھی۔ ڈاکٹر نے 2000 روپے کی ادویات دیں اور کہا کہ 3 ماہ استعمال کریں ادویات ایک ہفتہ استعمال کرنے کے بعد بھی بچے کو فرق نہ پڑا۔ ماہنامہ ”عبقری“ میں ایک نسخہ پیاز اور شہد کے استعمال کا لکھا ہوا تھا ‘ نسخہ یہ تھا ایک یا دو پیاز لے کر آگ پر بھون لیں جب اس کا بیرونی چھلکا جل کر سیاہ ہو جائے ‘ اس بیرونی جلے ہوئے چھلکے کو اتار کر پھینک دیں اور اندرونی حصہ پیاز کو خوب رگڑ کر باریک کر لیں اور اس میں ہم وزن شہد ملا کرایک چمچ صبح و شام مریض کو دیں انشاءاللہ پہلی خوراک میں شفاءہو گی۔ میں نے یہ نسخہ اپنے بیٹے کو بنا کر دیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے واقعی ہی پہلی ہی خوراک سے آدھا آرام آ گیا اور دو دن بعد ہی مکمل آرام‘ چھاتی میں سے آوازیں آنا کھانسی بالکل ختم ہو گئی۔ پانچ دن ہم نے یہ نسخہ استعمال کیا اسکے علاوہ میرے دفتر کا ملازم جو کہ اپنی بیگم کی دمہ کی شکایت کی وجہ سے بہت پریشان تھا یہی نسخہ اس نے اپنی بیگم کو استعمال کروایا اس کی بیگم مکمل صحت یاب ہو گئیں۔ اس غریب آدمی نے بے شمار دعائیں دیں۔ میں ماہنامہ ”عبقری“ کا بے حد مشکور ہوں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 251 reviews.