Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

والدین کا مقام

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

دنیا میں ماں کا لفظ پاکیزہ اور خالص محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے‘ ماں کی عظمت پر جتنا بھی لکھا جائے‘ کہا جائے کم ہے۔ اسلام سمیت تمام مذہب والدین اور بالخصوص والدہ کی رفعت کے معترف ہیں۔ ماﺅں کی قدر ان سے پوچھو جن کی دنیا سے چلی گئی ہیں۔ ٭....حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اپنے ماں باپ کو گالیاں دیں تو اس کے اوپر قبر میں آگ کی چنگاریاں گریں گی۔ اتنی مقدار میں کہ جتنے پانی کے قطرے آسمان سے زمین پر گرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے معراج کی رات دیکھا کہ کچھ لوگ آگ کے تنوروں میں لٹکے ہوئے ہیں تو میں پوچھا اے جبرئیل امین یہ لوگ کون ہیں؟ جبرئیل نے فرمایا یہ وہ لوگ ہیں جو دنیا میں اپنے ماں باپ کو گالیاں دیتے تھے اور یہ بھی فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ وہ شخص ذلیل ہے جس نے والدین کو بڑھاپے کی حالت میں پایا اور خدمت کر کے جنت حاصل نہ کی۔ ٭.... شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ماں کی خوشنودی دنیا میں باعث دولت اور آخرت میں باعث نجات ہے۔ ٭.... آرچ بولڈ نے کہا کہ ماں زندگی کی تاریک راہوں میں روشنی کا مینار ہے۔ ٭....ظہیر الدین بابر نے کہا ماں وہ واحد ہستی ہے جو بغیر کسی صلہ کے اولاد کی پرورش کرتی ہے۔ ٭.... افلاطون کہتے ہیں کہ ماں دنیا میں انسان کو سب سے زیادہ پیار کرنے والی ہستی ہے۔ ٭.... شیسلے کا قول ہے ماں کو مصیبت کے وقت جب بھی یاد کرتا ہوں مجھے سکون ملتا ہے۔ ٭.... ماں کی عظمت کے بارے میں پاکستان کے مشہور شاعر عباس تابش اپنے اس شعر میں کہتے ہیں ایک مدت سے میری ماں نہیں سوئی تابش میں نے اک بار کہا تھا کہ مجھے ڈر لگتا ہے ٭.... حضرت شیخ نظام الدین رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں آتا ہے کہ ایک مرتبہ دہلی کے کچھ افراد آپ کے پاس آئے اور عرض کی۔ حضور! دہلی میں کئی روز سے بارش نہیں ہوئی۔ لوگ بڑے پریشان ہیں۔ دعا کیجئے اللہ تعالیٰ رحمت کی بارش برسا دے؟ حضرت نظام الدین رحمتہ اللہ علیہ منبر پر چڑھے اور اپنی والدہ کے دامن کا ایک پرانا کپڑا بغل سے نکال کر اور اپنے ہاتھ میں رکھ کر یوں دعا مانگی۔ ”الٰہی! بحرمت اس کپڑے کے جو دامن ایک ضعیفہ کا ہے ‘ جس پر ہرگز کسی نامحرم کی نظر نہیں پڑی تو مینہ برسا دے“۔ قدرت الٰہی سے اسی وقت بادل نمودار ہوئے اور بارش ہونے لگی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 240 reviews.