2009ءکا عبقری کا شمارہ ہے۔اللہ ان خاتون کو بہت زیادہ جزائے خیر دے۔ انہوں نے اتنا قیمتی نسخہ لکھا ہے ہر وقت دعاگو ہوں۔ مجھے اچانک خارش شروع ہوگئی۔ خارش کی دوا استعمال کی ٹوٹکے بھی آزمائے مگر خارش ٹھیک نہ ہوئی جیسے ہی عبقری میں خارش کے حوالے سے نوافل کا پڑھا۔ راقمہ نے فجر کی نماز کے بعد اشراق کے دو نفل پڑھے اور اس کا ثواب حضرت نوح علیہ السلام کو بخش دیا۔ واقعی میں نے سوچا کوئی جادونی دوا پی لی ہے۔ آنکھوں کی خارش کا نام و نشان نہیں رہا۔ پھر میں نے الرجی کیلئے کسی کو یہ نفل بتائے ان کی الرجی نوافل پڑھنے سے بالکل ٹھیک ہوگئی۔
اتفاق سے مجھے خارش ہوئی اور اتنی شدید کہ خارش کرتے کرتے میرے ہاتھ دکھ جاتے‘ اتنی شدید تکلیف‘ رات کو لیٹنے سے قاصر‘ یہی نفل میں نے اس ترتیب سے پڑھے کہ فجر کی نماز کے بعداشراق کے وقت‘ ظہر کی نماز کے بعد‘ مغرب کی نماز کے بعد‘ پھر عشاءکی نماز کے بعد اور ان کا ثواب حضرت نوح ؑکو پہنچایایقین جانیے صرف ایک دن میں میری خارش ختم ہوگئی۔ ہم اللہ پہ اتنا یقین نہیں کرتے۔ اگر ایسا ہوجائے کہ ہم جائے نماز پر بیٹھ کر ہی کہیں اللہ شفا کی پڑیا بھیج دے تو کیسا بھی مرض ہو شفا ہوتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 232
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں