Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

چائے کی پتی سے آنکھوں کے لاعلاج امراض ختم (اُم ابوذر بہاولنگر)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

یہ تو ڈاکٹر کے ڈراپر سائپریا کو بھی مات دے گیا۔ عبقری 2007ءستمبر ص نمبر 27 پر نسخہ دیکھا راقمہ کو تو اتنا کامیاب اور فوراً ملنے والی ادویات کا نسخہ بنانے کی عادت ہے اور یوں لگتا ہے حکیم صاحب کا خلوص ہوتا ہے جو بھی نسخہ استعمال کیا تیربہدف ثابت ہوا۔ یہ نسخہ جب بنایا اور خود استعمال کیا تو بے حد فوائد پائے۔ راقمہ کو عادت ہے کہیں آنا جانا ہو‘ خدمت خلق کو پیش نظر رکھتی ہے فورتھ ایئر کی طالبہ کو کالج کی ایک تقریب میں دیکھا جس کی آنکھوں سے لگتا تھا کہ خون ٹپک رہا ہے اور اس کو آنکھوں کی اتنی زیادہ سرخی نے بے چین کررکھا تھا۔ راقمہ کو بڑی بے چینی ہوئی کسی نہ کسی طرح نشست تبدیل کی اور اس بچی تک جا پہنچی۔ وہ طویل عرصے سے آنکھوں کے مرض میں مبتلا ہے۔ اگر یہاں امراض لکھے تو عبقری کو سنبھالنے مشکل ہوں گے آنکھوں میں درد‘ خارش الرجی‘ چبھن اور نہ جانے کیا کیا مسائل۔ کئی مرتبہ ایک ماہ تک ہسپتال میں داخل رہی۔ بیرون ملک کے اعلیٰ سے اعلیٰ ڈراپر استعمال کیے‘ میں نے اس کو تسلی دی اور کہا کہ آپ کے والدین اس علاج سے بہت مقروض ہوچکے ہیں۔ بقول اس بچی کے اب تو دوا لینے کی بھی سکت نہیں ہے اور امتحان میں صرف دو ماہ باقی ہیں۔ راقمہ ہمیشہ اپنے پرس میں اس دوا کا ایک زائد ڈراپر ضرور رکھتی ہے۔ راقمہ نے اس بچی کی آنکھوں پر دم کیا اور چائے کی پتی والا ڈراپر اسے دیا اور دن میں پندرہ مرتبہ استعمال کرنے کو کہا اس طالبہ نے بہت بے قراری سے میرے ہاتھ سے ڈراپر لے لیا۔ فوراً اس نے اپنی آنکھوں میں چند قطرے ڈالے اور تشکر آمیز نگاہ راقمہ پرڈالی کچھ منٹ گزرے تو اس نے آنکھوں میں ٹھنڈک محسوس کی اور چبھن کم ہوگئی۔ وعدے کے مطابق اس کا ایک ہفتے بعد فون آیا کہ ڈراپر ختم ہوگیا ہے آنکھوں کی تکلیف بھی بہت کم ہوگئی ہے راقمہ نے فون پہ کہا۔ ڈراپر بھی آکر لے جاو اور نسخہ بھی ۔ وہ طالبہ آئی میں نے اس کی آنکھوں کو دیکھا تو حیران رہ گئی سرخی نام کی کوئی چیز باقی نہ تھی۔ بلکہ شفاف آنکھ تھی بالکل صحت مند آنکھ ‘ راقمہ اس طالبہ کو کہہ رہی تھی حکیم صاحب اور عبقری کو دعائیں دو جو خلوص سے محنت کرتے ہیں۔ ایک خاتون کی آنکھوں میں ہمیشہ خارش رہتی۔ اس خاتون کے بقول میں نے تو کوئی دنیا کا ڈاکٹر نہیں چھوڑا مگر میری آنکھوں کی خارش نہ گئی۔ راقمہ نے ان سے گزارش کی کہ اب آپ حکیم صاحب کا نسخہ استعمال کریں اور کچھ دن مستقل استعمال سے ان کی آنکھوں کی خارش ٹھیک ہوئی بلکہ ہمیشہ کیلئے نجات مل گئی۔ میں نے کثیرتعداد میں نسخہ بنایا اور لاتعداد افراد تک پہنچایا۔ ایسا اتفاق ہوا کہ میرے پاس تیار شدہ نسخہ ختم ہوگیا۔ مجھے تازہ مہندی کے پتے نہ ملے اور نسخہ نہ بن سکا۔ جون جولائی 2009ءمیں راقمہ کی آنکھوں میں درد تھا اور اس قدر شدید چکر آتے کہ اٹھا ہی نہ جاتا۔ ایک ہفتہ اس شدید تکلیف میں گزر گیا تو میرے ہمسفر نے کہا اسپیشلسٹ کو دکھا لیتے ہیں لیکن مجھ کو تو گوارا نہیں کہ عبقری اور حکیم صاحب کی کتب گھر میں موجود ہوں اور پھر بھی ڈاکٹر صاحبان کے پاس جاوں۔ اللہ نے دل میں ڈالا حکیم صاحب کا چائے کی پتی والا نسخہ استعمال کرتی ہوں وہ ہی نسخہ بنایا اور دن میں پندرہ بار استعمال کیا بلکہ رات کو بھی سرہانے رکھتی کہ جب آنکھ کھلے تو استعمال کرلوں۔ نسخہ کا کثیرتعداد میں استعمال کرنا بہت مفید ثابت ہوا ۔ میری آنکھوں کا درد صرف 24 گھنٹے میں ختم ہوا۔ دو دن بعد چکر آنے ختم ہوگئے۔ میری دور کی نگاہ تو دوبارہ ایسی ہی ہوگئی جیسی بچپن میں تھی۔ البتہ قریب کی نگاہ کیلئے اب بھی عینک استعمال کرتی ہوں۔ امید ہے جلد ہی یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ واقعات تو بہت ہیں لیکن تحریر نہیں کیے ہیں۔ کاش ہماری خواتین حکما کی کتب کو اپنائیں تو کبھی بیمار نہ ہوں۔ عبقری پڑھنے والے کبھی مسائل کا شکار نہیں ہوتے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 231 reviews.