محترم حکیم صاحب !
السلام علیکم! اللہ تعالیٰ کی رحمت ِ خاص اور مہربانیوں کے ساتھ ساتھ آزمائشوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ میرے لئے اور گھر والوں کیلئے خاص طور پر دعا کر دیجئے گا۔
آج ایک خاص بات بتانا چاہتی ہوں ‘نماز پڑھتے ہوئے جائے نماز پر کچھ سفید سی چیز آ گری ‘ میں سمجھی چونا دیوار سے گرا ہو گا مگر جب میں سجدے میں گئی تو میرا ہاتھ لگ گیا تو وہ غائب ہو گئی ۔سلام کے بعد میں نے اپنے ہاتھ پر اور جائے نماز پر دیکھا تو کچھ نہ تھا۔ میں حیران ہوں وہ کیا تھا۔ کیونکہ ہاتھ لگانے پر بھی کچھ محسوس نہ ہوا اگر چونا ہوتا تو وہ پھیل جاتا جائے نماز اور ہاتھ پر لگ جاتا مگر وہاں کچھ نہ تھا۔ اس دن سے سوچ رہی ہوں وہ کیا تھا۔حکیم صاحب آپ میرے رہبر ہیں میں نے آج تک جو پایا وہ آپ کی وجہ سے ہے۔ مجھے اس وقت بہت ضرورت ہے کہ آپ میرے لئے دعا کریں اور مجھے بتائیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ آپ کی نصیحت کی ضرورت ہے کہ اب کیا کرنا چاہیے۔ مجھے اپنے ایمان کو بچانا ہے۔ میں نہیں چاہتی کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے ناراض ہوں اور میں اپنی عاقبت خراب کر بیٹھوں۔ اللہ اور اس کے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سرخروئی چاہتی ہوں۔ آپ کے جواب کی منتظر رہوں گی۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 226
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں