محترم قارئین السلام علیکم! عبقری رسالہ چند سالوں سے زیرمطالعہ ہے‘ انتہائی مفید معلوماتی رسالہ ہے‘ جب سے رسالہ گھر میں آنا شروع ہوا ہے سکون سا محسوس ہوتا ہے‘کوئی الجھن‘ پریشانی‘ بیماری‘حتیٰ کہ چھوٹی سی چوٹ بھی لگ جائے تو رسالہ کھول کر بیٹھ جاتی ہوں اس میں ضرور کوئی نہ کوئی حل ‘ علاج‘ نسخہ‘ وظیفہ‘ ٹوٹکہ مل جائے گا اور واقعی مل جاتا ہے۔ آج میں بھی قارئین عبقری کیلئے چند ٹوٹکے لائی ہوں یقیناً قارئین فائدہ اٹھائیں گے۔
کیل مہاسے کیلئے
کچھ لڑکے اور لڑکیوں کے چہرے مہاسوں سے خراب ہو جاتےہیں۔ ان کو چاہئے تازہ سبز ترکاریاں کچی پکی کھائیں۔ قبض نہ ہونے دیں گے۔ ایسی غذا لیں جس سے بالکل ہی قبض نہ ہو۔ قبض سے مہاسے زیادہ نکلتے ہیں۔ (۱)نیم کی چھال پتھر پر گھس کر لگائیں۔ نیم کی گیارہ عدد کونپلیں تین عدد کالی مرچ روز صبح پیس کر پانی میں ملا کر پئیں۔(۲)زردکوڑیاں بازار سے لیں۔ ان کو جلا کر پانی میں بجھائیں۔ پھر ان کوباریک پیس لیں۔ دودھ میں ملا کر پانچ قطرے لیموں کا رس ڈالیں۔ رات کو لگا کر سوجائیں۔
(۳)بڑی بوڑھیاں نیم کی چھال، سرس کے درخت کی چھال اور ہلدی ہم وزن لے کر اس کا ابٹن بنواتی تھیں۔ رات کو اس کا لیپ چہرے پرکردیں۔ رنگ بھی صاف ہوگا اور مہاسے بھی دور ہوںگے۔ سفوف کوپانی میں ملا کر لگائیں۔
بچوں کی تتلاہٹ
بعض بچے تتلانے لگتے ہیں۔ ان کیلئے یہ ٹوٹکہ ہے۔ نوبادام کی گریاں اور نو ہی کالی مرچ لے کر پانی میں چٹنی کی طرح پیس لیں۔ چینی ملائیں۔ انگلی سے چاٹ لیں۔ صبح بچوں کو تازے مکھن میںچینی ملاکردیں۔ کالی مرچ ماشہ، نوشاد چھ ماشہ باریک پیس کر شہد میں ملائیں۔ پانچ تولہ شہدہو صبح شام انگلی سے مسوڑھوں پر ملیں۔ منہ سے رطوبت بہے گی۔ منہ لٹکا کر رال بہنے دیں تتلاہٹ دور ہو جائے گی۔
رنگیں دوپٹے دھونے کے لیے
دوپٹوں کے رنگ بہت جلدی خراب ہوتے ہیں۔ آپ دوپٹوں کو ہمیشہ شام کے وقت دھوکر سائے میں ڈالیں دن میں دوپٹہ دھونا ہوتو آپ فوراً دھوکر سائے میںدوپٹہ کو ہلاہلاکر خشک کریں۔ گرمی ہے تو پنکھے کے نیچے جاکر سکھالیں۔ اس طرح دوپٹوں کے رنگ ٹھیک رہیںگے۔
قالین پر سے شیشے کے ٹکڑے اٹھانا
بچے گلاس، فیڈر توڑ دیں تو قالین پر سے شیشہ اٹھانا مشکل ہوتاہے۔ آپ کوئی موٹا اونیٰ کپڑا لیں۔ اسے ذرا سا گیلا کرلیں اور پھر اس سے کانچ کے ریزے سمیٹ لیں۔
سر کے چکروں کے لیے
اگر کسی کے سر میں چکر آتے ہوں، آنکھوں تلے اندھیرا آجاتا ہو توکدو کاٹ کر اس کا ٹکڑا پیشانی پرملیں۔ روزانہ اس عمل سے مرض سے نجات ملے گی۔ نیز کدو کا ٹکڑا پائوں کو تلوئوں پر رگڑوانے سے جسم کی گرمی نکلتی ہے اور سکون ملتا ہے۔
دماغ تھکن کے لیے
شہد ایک زندگی سے بھرپور ٹانک ہے۔ اس کے اس قدر فوائد ہیںکہ ایک پوری کتاب شہد پر لکھی جاسکتی ہے۔ دماغی کام کرنے کے بعد اگر تھکن محسوس ہوتو ایک گلاس نیم پانی میں ایک چمچہ شہدگھول کر پی لیں تمام تھکن دور ہو جائے گی۔نیند نہ آنے کی شکایت میں بھی مندرجہ بالا ٹوٹکہ آزمائیں۔
قالین پر بچے پیشاب کردیں
قالین پر پربچے پیشاب کردیں تو اس کا دھبہ بہت برا لگتا ہے۔ دوسرا یہ کہ بو آتی ہے۔ آپ فوراً گیلا اسفنج یا کپڑا لے کردو تین دفعہ صاف کرلیں۔ اس طرح قالین دھبہ نہیں پڑے گا۔ بعد میں کمرے میں تھوڑا سا پرفیوم چھڑک دیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں