محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس سردیوں کا نزلہ، زکام اور کھانسی کیلئے بے حد مفید ٹوٹکہ ہے۔ سنگھاڑہ خشک 30 گرام، جائفل 10 گرام، لونگ 10 گرام، بڑی الائچی 10 گرام۔ ان سب اشیاء کو اچھی طرح کوٹ پیس کر چھان لیں۔ خوراک صبح و شام ناشتے کے بعد رات کے کھانے کے بعد بڑے افراد ایک+ ایک کھانے والا چمچ تھوڑا سا شہد ملا کر کھائیں چھوٹے بچوں کو آدھا چمچ چائے والا شہد کے ساتھ دیں ان شاء اللہ شفاء ہوگی دوائی کھانے کے بعد پانی نہیں پینا۔ (عابد حسین، بہاولپور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں