محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا بیٹا پانچ سال کا ہے اور وہ پینٹ میں ہی پیشاب کردیتا تھا۔ میں بہت پریشان تھی ہر دوسرے دن سکول سے فون آجاتا کہ آپ کے بچے نے پیشاب کردیا اس کو آکر گھر لے جائیں۔ میں نے کافی ٹوٹکے بھی آزمائے پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ مختلف ادویات کا بھی استعمال کروایا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ سردیوں میں تو دن میں دس بار پیشاب کردیتا تھا۔ رات کو تو اس کا بستر اکثر گیلا ہی رہتا تھا جس وجہ سے اس کو ٹھنڈ بھی لگ جاتی تھی اور پھر ڈاکٹرز کے پاس چکر لگتے جس سے ہزاروں روپے ادویات پر خرچ ہو جاتا تھا۔ میں نے اس کو دس دن سکول نہیں بھیجا تو پرنسپل کا فون آگیا کہ آپ کا بچہ سکول نہیں آرہا کیا وجہ ہے تو میں نے ان کو مسئلہ بتایا انہوں نے مجھ سے کہا کہ سکول آئیں میں آپ کو اس کا حل بتاتی ہوں ۔ اگلے روز میں سکول گئی تو پرنسپل نے کہاکہ آپ پریشان نہ ہوں آپ کے بچے کو اعصابی کمزوری جس وجہ سے پینٹ میں ہی اس کا پیشاب نکل جاتا ہے۔ آپ عبقری دواخانے سے ’’بسترپیشاب شفاء‘‘ دوائی لے آئیں اور مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں ان شاء اللہ آپ کا بچہ ٹھیک ہو جائے گا میں اسی وقت عبقری دواخانے گئی اور دو ڈبے بستر پیشاب شفاء لی اور اس کا استعمال شروع کروایا ایک ہفتے بعد ہی اس کا رزلٹ میرے سامنے تھا پہلے وہ رات کو کئی بار پیشاب کرتا تھا اب ایک بار ہی کرتا ہے اور سکول بھی جانا شروع ہوگیا ہے۔ (کوثر بی بی، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں