قارئین السلام علیکم! ڈرائی فروٹ بہت زیادہ صحت بخش اور لاجواب غذا تصور کی جاتی ہے۔ یہ زیادہ تر سردی کے موسم میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان میں وٹامن ای، گڈ فیٹس اور اینٹی اوکسیڈینٹ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اگر آپ روزانہ پانچ اخروٹ اپنی غذا میں شامل کریں جیسے لوگ انگریزی دوائیں کھانے کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح آپ ان قدرتی غذائوں کو اپنے روز مرہ غذایات میں شامل کریں۔
اخروٹ جی بھر کر کھائیے! دل صحت مندبنائیے
ایک ریسرچ کے مطابق اس سے کولیسٹرول کنٹرول رہتا ہے۔ دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ دل کے امراض سے بچاتا ہے۔ ذیابیطس کا خطرہ ٹال دیتا ہے۔ بال، جلد اور ناخن کے لیے بے حد مفید ہے۔ کینسر سے بچاتا ہے۔ پانچ اخروٹ کھائیں پھر چند گھنٹے بعد کمال دیکھیں۔ اخروٹ وزن کو کم کرتا ہے۔ اخروٹ کو جی بھر کے استعمال کرنے سے بندہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ آج کل کے دور میں نیند اور سکون کے بہت زیادہ مسائل ہیں۔ نیند اور سکون کی وجہ سے مخلوق خدا پریشان ہے اور 80 فیصد گھریلو مسائل کی بنیاد یہی دو چیزیں ہیں۔ اگر یہ ختم ہوگئیں تو پھر تو عالم میں سکون ہو جائے گا۔ وہ کس چیز سے ختم ہوں گی؟ وہ چیز اور نعمت اخروٹ ہے۔
کمزور اوردبلے پتلے لوگوں کیلئے عرشی نعمت
اس دفعہ آپ مخلصین کے لیے میں انجینئر کے بھی فوائد لے کر حاضر خدمت ہوا ہوں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے سورئہ التین میں قسم کھا کر فرمایا ’’وَالتِّیْنِ‘‘ اس کا مطلب یہ ہے قسم ہے انجیر کی۔ میں تو یہ کہتا ہوں کہ اگر آپ صبح کو جلدی میں شاہی ناشتہ کرنا چاہتے ہوں تو آپ صحرائی گائے کا خالص دودھ کا ایک گلاس، پانچ یا سات دانے کھجور کے اور پانچ سے سات دانے انجیر کے کھائیے اور پھر پانے جسم میں توانائی محسوس کریں۔ انجیر کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے اور یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لیے عرشی نعمت ہے۔
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ روزانہ انجیر کھانے سے بندے کا موٹاپا کم ہوتا ہے۔ انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے۔ انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزاء، فسکر، کیلشیم اور فارسفورس پائے جاتے ہیں۔ انجیر میں کچھ قسم کی کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں۔ لہٰذا جو لوگ اپنا موٹاپا اور وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ انجیر جی بھر کے کھائیں۔ انجیر میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات ایسے مادوں کو خارج کردیتے ہیں جو خون کی نالیوں کونشانہ بناتے ہیں۔
حدیث نبویﷺ ’’انجیر کھایا کرو‘‘
ایک روایت میں حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ’’انجیر کھایا کرو‘‘۔ اگر آپ اس کے فوائد مزید بڑھانا چاہتے ہیں اور اسکی طاقت میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو رات کو چند دانے پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح نہار منہ پانی بھی پی لیں اور انجیر کے دانے بھی کھا لیں تو اسکی تاثیر دس گنا بڑھ جائے گی۔ ویسے تو سب طرح کی انجیریں اچھی ہیں لیکن میرے مطابق میرا تجزیہ غلط بھی ہوسکتا ہے۔ انجیر کالی ہو اور اسکا سائز چھوٹا ہوتو یہ اچھی علامت ہے۔ انجیر ازبکستان، تاجکستان، آذربائیجان ، کرگستان میں اُگتی ہے۔ ہم نے انجیر تازے خواجہ محمود انجیر فغنویؒ کے مزار کے ساتھ انجیر کے باغ میں کھائی۔ ہم نے وہاں ایک بندے کودس ہزاریا پندرہ ہزار سوم صدقے کی نیت سے دیئے تاکہ وہ ہمیں اوپر انجیر درخت سے اتار دے۔ وہ بہت لذیذ انجیر تھی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں