محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ ہر ماہ ضرور پڑھتی ہوں‘ پہلی مرتبہ میرا چھوٹا بھائی یہ رسالہ میرے گھر لایا تھا‘ اس کو کسی بازار میں ایک شخص بانٹ رہا تھا اس نے دیا تھا۔اس نےلاکر مجھے دیا‘ میں نے ٹائٹل ہیڈنگز دیکھیں تو مجبور ہوگئی کہ اس کا مطالعہ کروں‘ بس وہ دن اور آج کا دن کوئی ماہ ایسا نہیں کہ عبقری ہمارے گھر نہ آیا ہو۔ میرے پاس بھی ایک تحریر ہے جو شکرگزاری کےموضوع پر ہے‘ ضرور قارئین مستفید ہوں گے۔اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کون ہیں؟ کہاں ہیں؟ یا کن حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ جیسے ہی آپ شکر گزاری کی راہ پر چلنا شروع کرتے ہیں حالات حیران کن انداز سے تبدیل ہوجاتے ہیں کیونکہ یہ وہ قانون ہے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں کیا ہے جیسے جیسے شکرگزاری کا تناسب ہماری زندگی میں بڑھے گا۔ اسی تناسب سے خوشیوں اور آسانیوں میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا۔ اس حوالے سے حضرت علی رضی اللہ عنہٗ کے الفاظ ہیرے موتی لکھ کر اپنے گھروں اور دفاتر میں آویزاں کرنے کے قابل ہیں آپ فرماتے ہیں ’’نعمتوں میں اضافہ شکرگزاری کا ادنیٰ ترین فائدہ ہے‘‘۔لیکن ہم میں سے اکثر لوگوں کو یہی نہیں معلوم کہ شکر کیا ہے اور کس طرح ادا کیا جاتا ہے اسی لیے ہماری دنیا دکھوں، بیماریوں، محرومیوں اور نفرتوں سے بھری پڑی ہے یہ تحریر اسی سلسلے میں آگہی اور یاددہانی کی ایک ادنیٰ سی کوشش ہے۔ شکر گزاری کا موضوع ایک سمندر ہے اور ہماری یہ کوشش ایک قطرہ بھی نہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ شکر گزاری کا سفر یہاں سے شروع کرکے ایک بھرپور زندگی میں قدم رکھا جاسکتا ہے تو پھر آج ہی سے شکرگزاری کی روش اپنائیں اور دیکھیں اس دنیا میں کیا کیا خزانے آپکے منتظر ہیں۔(پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں