محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں اپنے جادو کے علاج کے لیے تسبیح خانہ میں مقیم تھا اور ذکر اذکار پابندی کے ساتھ کررہا تھا ایک رات میں نے خواب دیکھا کہ میں آپ کے منبر کے پاس کھڑا ہوں ایک فاختہ اڑتی ہوئی آئی اور میرے کندھے پَر بیٹھ گئی اس کے پر ٹوٹے ہوئے تھے میں نے اسے پکڑ کر زمین پر چھوڑ دیا تو اس نے انسانی آواز میں رونا شروع کردیا اسی وقت ایک کبوتر بھی میرے کندھے پر بیٹھ گیا اس کے پَر بھی ٹوٹےہوئے تھے میں نے اسے بھی زمین پر رکھ دیا تو اس نے بھی رونا شروع کردیا۔ اسی دوران میرے ذہن میں آیا کہ ان پر کسی نے جادو کردیا ہے ان پر آیۃ الکرسی پڑھ کر دم کرنا چاہیے میں نے آیۃ الکرسی پڑھ کر پہلے فاختہ پر دم کیا تو اس نے ہنسنا شروع کردیا اور ہنستے ہوئے اُڑ گئی ۔ اسی طرح میں نے کبوتر پر بھی دم کیا تو وہ بھی تندرست ہوکر ہنستا ہوا اُڑگیا اس کے بعد میں چلتا ہوا گلی کی طرف دیوار کے پاس گیا تو میرے پیچھے ایک نسوانی چیخ کی آواز آئی اور مجھے ایسے محسوس ہوا کہ جیسے میری قمیض کے
پچھلے حصے کو آگ لگی ہے میں نے اپنی کمر پر تپش بھی محسوس کی میں نے جب پیچھے مڑ کر دیکھا تو ایک چڑیل کو آگ لگی ہوئی تھی جو کہ میرے دیکھتے دیکھتے جل کر بھسم ہوگئی۔ میں نے یہ خواب تسبیح خانہ میں موجود ایک صوفی صاحب کو سنایا تو انہوں نے کہا کہ آپ کا جادو ختم ہوگیا ہے اب آپ کوئی بھی کاروبار کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد میں نے کاروبار کیا تو میرا کاروبار چل پڑا حالانکہ عرصہ پندرہ سال کاروباری خسارے کا شکار تھا تقریباً پندرہ کروڑ کا نقصان ہوچکا تھا گھر بار سب فروخت چکا تھا اور تقریباً پچاس لاکھ کا مقروض بھی ہوچکا تھا اب امید ہوگئی ہے کہ میرے قرضے اتر جائیں گے۔(طاہر جمال، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں