محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 50 سال جب کہ میری بیوی کی عمر 42 سال ہے ۔ ہم دونوں مختلف بیماریوں میں گھیرہوئے ہیں مجھے اعصابی کمزوری، قوت خاص کی کمی ہے۔ جبکہ اہلیہ پٹھوں کی کمزوری اور ہاتھ پائوں کا اکڑائو جیسے امراض میں مبتلا ہے ہم دونوں نے بہت علاج کروایا لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا تھا۔ ایک جاننے والے نے لاہور عبقری دواخانے کا بتایا میں اور میری اہلیہ اگلے دن شیخوپورہ سے لاہور دواخانے پہنچے جہاں اسسٹنٹ حکیم صاحب سے ہماری ملاقات ہوئی انہوں ہم دونوں کو قوتی گولیاں استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور مستقبل مزاجی سے دوائی استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ چار ڈبی قوتی گولیاں لے کر ہم تسبیح خانے گئے کیونکہ جمعرات کا دن تھا اور درس شروع ہونے والا تھا مغرب کے بعد آپ کا درس شروع ہوا۔ درس سننے کے بعد ایک عجیب سا روحانی سکون میسر ہوا ایک بوجھ تھا سر پر جیسے اتر گیا ہو۔ تسبیح خانے آنے کے بعد میں نے وظائف کرنا شروع کردیئے جس سے میرے کاروبار اور گھر میں برکت ہونا شروع ہوگئی۔ اور قوتی گولیوں کے استعمال سے مجھے اور میری اہلیہ کو لگی بیماریاں اُکھڑنا شروع ہوگئی۔ دوائی ختم ہونے پر دوبارہ لاہور دواخانے کال کر کے اسسٹنٹ حکیم صاحب سے بات کی اور اپنی صحت کے والے سے بتایا کہ دوائی کے استعمال سے فرق پڑا ہے جس پر اسسٹنٹ صاحب نے فرمایا کہ آپ اور آپ کی اہلیہ دو دو اور ڈبیاںاستعمال کریں تاکہ مرض جڑ سے اکھڑ جائے جس کے بعد میں نے فون پر ہی چار ڈبیوں کی بکنگ کروائی اور تین دن بعددوائی آنے پر استعمال دوبارہ شروع کیا ۔ قوتی گولیوں کے استعمال سے ایک اور فائدہ یہ ہوا کہ میرے مزاج میں جو سستی آگئی تھی وہ ختم ہوگئی تھی۔ اہلیہ کے تجربے میں یہ بات آئی جو اٹھتے بیٹھتے اس کو چکر آتے تھے وہ آنا بند ہوگئے تھے۔ جس سے واضح ہے کہ دوائی کا فائدہ ہورہا ہے۔(محمد نبیل، میاں چنوں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں