محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ ٹھیک ہوں گے اور عوام الناس میں آسانیاں تقسیم کررہے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید طاقت و ہمت دے تاکہ دکھی لوگوں کے دلوںکو سکون مرہم عنایت کرتے رہیں۔پچھلے ڈیڑھ سال سے عبقری کا مطالعہ کررہا ہوں۔ میری والدہ صاحبہ ایک ریٹائرڈ ٹیچر ہیں وہ بھی عبقری کا مطالعہ شوق سے فرماتی ہیں اور یقین مانیے آپ کے رسالے کو دل و جان سے عزیز رکھتے ہوئے ڈاکٹر کی بجائے اس میں سے نسخہ جات لیکر استعمال کرتی اور کرواتی ہیں جس سے اردگرد کے لوگوں کا اچھا خاصا بھلا ہورہا ہے۔ آپ کو دعائوں میں یاد رکھتی ہیں۔بحیثیت پولیس ملازم میری ڈیوٹی کافی سخت ہے لیکن میں پھر بھی ٹائم نکال کر عبقری کا مطالعہ کرتا ہوں۔ یہ نہایت ہی مفید رسالہ بلکہ ایک جنرل ٹانک ہے جو جسم اور روح کو شاداب کردیتا ہے اللہ آپ کو اسی طرح خدمت خلق کے لیے مزید وسعت اور ترقی سے نوازے۔
حکیم صاحب میرے پاس ایک آزمودہ نسخہ ہے جو کمزوری جسم ، رعشہ، اعصابی کمزوری، جسمانی کمزوری میں بہت فائدہ مند آزمائش شرط ہے۔ بے شمار نے آزمایا‘ الحمدللہ چند دنوں میں ہی اپنااثر دکھاتا ہے۔
جنرل ٹانک برائے اعصابی و کمزور جسم
(۱)مغز کاجو ½پائو، (۲)مغز چلوزہ ½پائو، (۳)مغز اخروٹ½پائو، (۴)گری بادام ایک پائو،(۵)دیسی گھی ایک پائو، (۶)مغز پستہ ½پائو، (۷)سوجی ایک کلو، (۸)انڈے دیسی بارہ عدد۔ تمام مغزیات کو مکس کرلیں اب سوجی کو دیسی گھی میں بھون کر انڈے علیحدہ فرائی پین میں فرائی کرکے تمام اشیاء کو سوجی میں ڈال کر یکجان کرلیں۔ مزدار سوجی حلوہ تیار ہے۔ صبح کے وقت دو بڑے چمچ ایک گلاس دودھ کے ساتھ لیں ان شاء اللہ چار پانچ خوراک ہی بتا دے گی کہ کتنا کارآمد نسخہ ہے۔کھانے والا سارا دن فریش رہتا ہے‘ کسی قسم کی تھکاوٹ‘ کمزوری محسوس نہیں ہوتی‘ اٹھارہ گھنٹے کی ڈیوٹی میں بالکل فریش رہتا ہوں(رانا طاہر ،سمبڑیال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں