محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج کل ایک مسئلہ عموماً لڑکیوں میں ہورہا ہے پر نہیں پتہ کس وجہ سے ہورہاہے؟ غیرمعیاری پیڈز یا نت نئی کیمیکل بھری ریموونگ کریم کے استعمال سے ہونے والے نقصانات ہیں‘ خواتین کو خارش اور بہت ہی زیادہ خارش کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اسی وجہ سے کہیں جانا آنا بہت مشکل ہوتا ہے‘ اس کے لیے ایک ٹوٹکہ ہے کہ جب آپ کو بہت زیادہ خارش شروع ہوتو ڈالڈا گھی تھوڑا سا ہاتھ پر مل کرمتاثرہ جگہ لگالیں‘ خارش ، جلن اور ریشیز سب فوراًختم‘کچھ دن لگائیں خارش بھول جائیں ۔ نوٹ:دیسی گھی نہیں لگانا صرف ڈالڈا گھی کسی بھی کمپنی کا ہوو ہی لگائیں۔ (پوشیدہ)
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں