محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے تجربات عبقری میں شائع ہوئے تو پڑھ کر بہت خوشی ہوئی کہ خیر پھیلانے میں میرا بھی کچھ حصہ شامل ہوگیا۔بے شک عبقری لاکھوں لوگ پڑھتے ہیں ‘ میرے لیے ایک اعزاز ہے‘ جسے میں ہمیشہ سنبھال کررکھوں گی۔ آج بھی اپنا ایک آزمودہ ٹوٹکہ لکھ رہی ہوں۔ سردیوں میںچہرے، ہاتھوں اور پائوں کی جلد بہت خشک ہو جاتی ہے جس کے لیے بہت مہنگے لوشن، کریمیں، کلینرزوغیرہ استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ اس کا آسان حل گھر کے کچن میں موجود ہوتا ہے۔دودھ (کھلا، فریش ) کی بالائی دو چمچ لیں اور چہرے پر دومنٹ تک ہلکا سا ملیں پانچ منٹ بعد صاف اور نرم کپڑے سے صاف کرلیں، ہاتھوں اور پائوں پر بھی ایسا ہی کریں نہ صرف خشکی دور ہوگی، رنگت اور خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ ہفتے میں ایک بار کرنا ہی کافی ہے، ہفتے میں دو بار یا تین بار بھی کرسکتے ہیں روزانہ بھی کرسکتے ہیں یہ بہت سستا آسان بہترین کلینرز اور لوشن ہے، کاسمیٹکس پر پیسہ خرچ کرنے کی بجائے یہ پیسہ دنیا میں آسانیاں اور آخرت میں بھلائی کی نیت سے اللہ کی راہ میں خرچ کریں۔(پوشیدہ‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں