اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک دکاندار ہوں عرصہ بیس سال سے دکانداری کررہا ہوں کام بہت اچھا چل رہا تھا۔ گھر کا گزر بسر بہت اچھا چل رہا تھا لیکن چار پانچ ماہ سے کام بہت ٹھنڈا ہوگیا تھا ایک دو ماہ تومیں نے محسوس نہیں کیا میںنے سوچا ہوسکتا کام میں اونچ نیچ ہو جاتی ہے۔ لیکن مسلسل چار پانچ ماہ یہی حال رہا تو بہت پریشان رہنے لگا۔ کبھی دکان کی جگہ بدلنے کا سوچتا تو کبھی کوئی اور کاروبار کرنے کا سوچتا ۔ایک دن اسی پریشانی کی حالت میں بیٹھا تھا کہ عبقری کی طرف سےو اٹس ایپ میسج آیا کہ کاروبار کی خیر و برکت کے لیے سورئہ والضحیٰ کی آیت نمبر5 وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىپڑھیں۔ میںنے پڑھنا شروع کردی۔ یقین جانیے ! قارئین !پہلےتومیں نے سنا تھا کہ اللہ کے کلام میں بڑی برکت ہوتی ہے۔ آج میں نے اپنی آنکھوںسے دیکھ لیا۔ کاروبار اسی طرح اللہ پاک کے کرم سے ہوگیا جیساکہ آج سے پانچ چھ ماہ پہلے تھا۔کاروبار کو اتنی جلدی اللہ نے عروج بخشا میں حیران رہ گیا۔میری قارئین سے درخواست ہے کہ عبقری کی واٹس ایپ سروس ضرور لگوائیں‘ اللہ کریم شیخ الوظائف کو اجرعظیم عطا فرمائے وہ مخلوق خدا کی پریشانیوںکا ازالہ بالکل مفت اور بالکل آسان ترین انداز میں کررہےہیں۔ایک چھوٹے سے واٹس ایپ پیغام نے میری زندگی میں سکون بھردیا۔(غلام صابر بھٹی، لاہور)
فقیر سے امیر بننے کا میرا آزمودہ روحانی عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کی اور آپ کی نسلوں میں برکتیں عطا فرمائے اور تسبیح خانے کو سدا آباد رکھے میں نے آپ سے اپنے مسائل عرض کیے تھے کہ ہم پر قرض بہت زیادہ ہےجس کی وجہ سےبہت پریشانی بڑھی‘ابو بیمار ہوئے اور بیماری بڑھتی جارہی تھی دن رات قرض کی پریشانی انہیں اندر ہی اندر کھائےجارہی تھی ‘ میری نوکری کا مسئلہ بڑھا‘غربت کی وجہ سے مجبور ہوکر چوری کی بجلی اور گیس استعمال کرتے۔ حالات سے تنگ تھا تو آپ نے’’رَبِّ اِنِّی لِمَا اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ‘‘ (القصص) کا عمل اللہ پاک کے دھیان اور توجہ سے کثرت سے پڑھنے کا فرمایا اور درس کے آخر میں دعا محتاج بن کر مانگنے کا فرمایا تھا۔ہم نے یہ دعا انتہائی یقین‘ توجہ اور دھیان سے پڑھی‘ بس پڑھتا گیا اور ملتا گیا۔ گھریلو مسائل حل ہونا شروع ہوئے‘ رزق کے مسائل حل ہونا شروع ہوگئے۔اپنا میٹر لگ گیا‘ گیس اپنی لگ گئی‘ دکان کے کام میں برکت ہوئی اور میں دکان پر ہی بیٹھنا شروع ہوگیا۔ اس آیت کو جتنا زیادہ پڑھتا ہوں اتنا ہی کرم ہوتا ہے۔اس کے علاوہ میں جب بھی دکان کے کام سے فارغ ہوتا ہوںتو یہی آیت پڑھنا شروع کردیتا ہوں۔کبھی دھیان اللہ پاک کا ہوتا ہے اور کبھی نہیں ہوتا۔ کبھی یقین کے ساتھ پڑھتا ہوں اور کبھی پڑھنے کا دل نہیں کرتا پھر بھی پڑھتاہوں۔ اس کے پڑھنے سے مجھے جو مزید فوائد ہوئے وہ میں آپ سے عرض کرنا چاہتا ہوں۔میرے دل میں انسانوں کی ہمدردی آگئی ہے‘ کسی فقیر کو دیکھتا ہوںتو دل رونے لگ جاتا ہے اور اللہ پاک سے دعا کرتا ہوں اللہ پاک ہم سب مسلمانوں کے مسائل حل فرمائے‘ماں باپ کے لیے بہن بھائی کے لیے ہمدردی پیدا ہوگئی ہے۔ کافی قرض اتر گیا ہے۔‘کبھی جو سوچنا ہو اللہ پاک سامنے دکھا دیتا ہے۔رزق کی پریشانی ختم ہوگئی ہے۔ اس آیت کے پڑھنے سے اللہ پاک کے بہت دھیان اور قرب ملتا ہے اور جب بھی اللہ پاک کا قرب ملتا ہے۔(پوشیدہ، سکھر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں