محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ کچھ سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ رسالہ سے ہی مجھے اسم اعظم کے دم کے متعلق معلوم ہوا‘ میں جب پہلی مرتبہ دم کیلئے آئی مجھ سے کھڑا بھی نہیں ہوا جاتا تھا‘ ایسے لگتا تھا کہ جیسے کوئی ان دیکھی طاقت مجھے وہاں جانے سے روک رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے وہاں پہنچا دیا اور جب پہلی مرتبہ آپ کی زیارت ہوئی تو بے ساختہ میرے منہ سے نکلا۔ اے اللہ میرے نبیﷺ کے ایک غلام کی یہ شان تو نے رکھی ہے تو میرے نبی آقا کریمﷺ کی کیا شان ہوگی۔ میں دم کروا کر گھر آگئی میں بالکل پرسکون ہوگئی‘ نجانے میں درد کہاں گئی‘ اس وقت میں کبھی نہیں سوئی‘ مگر اس دن میں پرسکون نیند سوتی رہی۔ اللہ نے مجھے ٹھیک بھی کیا اور میرے مسائل بھی حل ہونا شروع ہوئے۔ اللہ کا شکر ہے۔(ن، لاہور)
دم کروایا‘ نارمل ڈیلیوری
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری بہو نے آپ سے دم کروایا۔ اللہ نے اس کی ڈیلیوری آسان کردی‘ ڈاکٹر کیس نہیں پکڑ رہی تھی‘ بچہ بھی بہت کمزور بتاتے تھے اللہ نے ایسی آسانی کی کہ وہ کہتی ہے مجھے بالکل کچھ پتہ نہیں چلا اور اللہ نے کرم فرمادیا اور ایسی آسانی ہوئی کہ لیڈی ڈاکٹر بھی حیران تھی۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو شاد و آباد رکھے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے شیخ الوظائف کی شکل میں مسیحا دیا۔(پوشیدہ)
تسبیح خانہ میں ہونے والے اسم اعظم کے روحانی دم میں بچے، بوڑھے، جوان، خواتین سب شرکت کرسکتے ہیں۔خواتین ہر حال میں شامل ہوسکتی ہیں۔ پہلے وقت لینے کی ضرورت نہیں‘ اجازت عام ہے۔ 7یا14 یا 21 اسم اعظم کے روحانی دم میںلازماً شرکت کریں۔ اگر زندگی کامعمول بنالیں تو ساری زندگی ہر پریشانی‘ بیماری‘ گھریلوالجھن‘ کاروباری مسائل کاسوفیصدحل ہے۔
اسم اعظم کا روحانی دم کروایا‘ فائدہ ہوا۔ ضرور لکھیے! لاکھوں کا فائدہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں