Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بڑی بوڑھیوں کی السی سے محبت ایسے ہی نہ تھی! -- (حکیم راحت نسیم سوہدروی، لاہور)

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

السی کو طبی زبان میں تخم کتان کہتے ہیں۔ یہ ہمارے ہاں موسم سرما میں استعمال ہونے والی ایک جانی پہچانی چیز ہے۔ السی کا پودا تقریباً تین فٹ بلند ہوتا ہے۔ اس کی شاخیں اور پتیاں باریک ہوتی ہیں۔ پھول کا رنگ نیلا اور پھل جوزی شکل کےبیجوں سے بھرا ہوتا ہے۔اطبا السی کو صدیوں سےبطور دوا استعمال کررہےہیں۔ طب میںاس کے پتوں اور شاخوں کا مزاج سردخشک بتایا گیا ہے۔ بعض کے نزدیک معتدل ہے البتہ بیج پہلے درجے میں گرم خشک ہیں، مگر بعض اطبا خشکی کےقائل نہیں ہیں۔ شہد السی کا مصلح ہے لہٰذا اگر شہد کے ساتھ استعمال کیا جائے تو مفید ہے۔ میتھی کےبیج السی کا بدل ہیں۔السی کی مقدار خوراک چھ گرام سے بیس گرام تک ہے۔السی ہر قسم کے ورموں کوتحلیل کرتی ہے۔ طبیعت کونرم کرتی ہے اور بلغم کونرم کرکے خارج کرتی ہے۔ گنٹھیا کے دردکو فائدہ دیتی ہے۔ پیشاب اورحیض جاری کرتی ہے۔بلغمی کھانسی او ر سرد قسم کےنزلے کو دور کرتی اور پتھری کو خارج کرنے میں بھی مفید ہوتی ہے۔ السی کی چھال اور پتوں سے دماغ کے سدے کھل جاتے ہیں اور زکام بہہ جاتا ہے۔ اگر کسی جگہ سے خون آرہا ہے تو اس کی جلی ہوئی راکھ چھڑکنے سے خون بند ہو جاتاہے۔اس موقع پر السی کی چھال کوزخم پر جلا کر چھڑکنا مفید ہے۔ موسم سرما میں السی کو بادام، پستہ، گھی، شکر کے ہمراہ ایک طاقتور غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سےدردکمر اور زیادتی پیشاب کوفائدہ ہوتاہے۔ بیرونی ورم کے علاوہ اندرونی ورم مثلاً نمونیا، پسلی کے درد، جوڑوں کے ورم کےعلاوہ ورم جگر اوردوسرے سوزشی مرضوںمیںالسی کے بیجوں کا لیپ مفید ثابت ہوتا ہے۔ ورموںپرمالش سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔جلے ہوئے مقام پر اگر السی کا تیل چونےکے پانی میںملاکر لگایا جائے تو زخم ٹھیک ہوجاتاہے اور سوزش جلن ٹھیک ہو جاتی ہے اورزخم خراب نہیں ہوتے۔طب میں السی سے بہت سی ادویہ تیار کی جاتی ہیں۔السی کی چائے پینے سے نزلہ، زکام اورکھانسی کو فائدہ ہوتا ہے۔ لعوقِ کتاں اس کا معروف مرکب ہے۔یہ بلغمی کھانسی اور دمےمیں مفید ہوتاہے۔ بچوںکی کالی کھانسی کو بھی اس سےفائدہ ہوتا ہے۔

 

السی کےلڈورکھیں سال بھر صحت مند و توانا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ بار ہ سال سے پڑھ رہاہوں‘ آج ہمارے گھر میں السی کے لڈو بن رہے ہیں تو سوچا کیوں نہ عبقری قارئین سے اس کے فوائد شیئر کروں۔ قارئین میری والدہ مرحومہ بھی یہ لڈو بنایا کرتی تھیں‘ میں نے بڑی مشکل سے اپنی بیوی کو لڈو بنانے سکھائے ہیں بلکہ اب بھی آدھے سے زیادہ کام میں خود کرتا ہوں‘ خیر بات کسی اورجانب نکل گئی‘ یہ لڈو انتہائی لذیذ بنتے ہیں اور خاص طور پر جسم میں قوت مدافعت بڑھاتے ہیں‘ سارا سال جسم صحت مند رہتا ہے‘ چھوٹی موٹی بیماری تو قریب بھی نہیں پھٹکتی‘ جسم چاق و چوبند رہتا ہے‘ بس سردیوں میں روزانہ کا ایک لڈو اور اگر موسم ذرا تبدیل ہوجائے جیسے مارچ اپریل ہو تو دو دن چھوڑ کر ایک لڈو کھالیجئے۔ پھر کمال جاگتی آنکھوں سے دیکھیے۔ خاص طور پربڑھتے بچوں اورخواتین کیلئے کمال کی چیز ہے۔ شادی شدہ حضرات کیلئے تو بہت ہی ضروری ہے۔ مزید تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔ طریقہ جان لیجئے۔ ایک کلو السی کے بیج‘ ایک کلو دیسی گڑ‘ حسب ذائقہ مونگ پھلی کے دانے‘ اخروٹ کی گری‘ پستہ‘ بادام‘ ایک کلو گندم‘ ایک کلو دیسی گھی۔ السی کے بیج کسی کڑاہی میں ڈال کر ہلکے سے بھون لیں پھر اس کا گرائینڈرمیں اس کا آٹا نکال لیں‘ اس کے بعد گندم بھون کر گرینڈر میں اس کا بھی آٹٓا نکال کر مکس کرلیں‘ پھر گڑ کا شیرہ تیار کرلیں‘ اس کے ساتھ ہی دیسی گھی بھی اچھی طرح گرم کرلیں‘ اب جو مکسچر آپ نے بنایا اس میں گڑ کا شیرہ‘ دیسی گھی گرم گرم ڈال کر آٹا گوند لیں اور ٹھنڈا ہونے سے پہلے حسب طبیعت لڈو بنالیجئے۔ اور رکھ دیجئے۔موسم سرما میں روزانہ صبح ایک لڈو نیم گرم دودھ کے ساتھ کھالیجئے۔ بچوں کو روزانہ ایک لڈو کھلائیے‘ لیجئے طاقت کا فارمولہ آپ کے سامنے‘ نسلوں کو کھلائیے‘ خود بھی کھائیے۔ ہر سال بنائیے۔ (حسن اللہ ہاشمی‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 137 reviews.