محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ آپ کے درس سے اور بتائی ہوئی تسبیحات سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ سورئہ الکوثر سے اللہ نے بہت دیا اور سورئہ الکوثر کبھی جھکنے نہیں دیتی آپ کو 2013 میں جو ہمارے ساتھ معاملات ہوئے تھے اور ہمارے سب بہن بھائیوں کیخلاف ایف آئی آر کٹوادی تھی ہمارے چاچا تایا سب نے مل کر۔ اللہ نے وہ کیس بھی ختم کردیا سورئہ الکوثر کی برکت سے اور یہ سب خود بہت شرمندہ بھی ہوئے۔ سب ایک طرف تھے اور ہمارا گھر ایک طرف تھا۔ اللہ نے سورئہ الکوثر کی برکت سے دشمنوں کو جھکا دیا اور کیس بھی ختم ہوگیا اور سب باری باری سے خودملنا شروع ہوگئے۔ یہ سورئہ جھکنے نہیں دیتی بہت دعائیں نکلی آپ کے لیے جب کیس ختم ہوا اور آپس میں سب کی صلح بھی ہوگئی۔اور اس دوران اللہ نے دو مرتبہ عمرہ بھی کروایا اور سب سے بڑی بات جو خوف ہر وقت
لگا رہتا تھا وہ بھی اللہ نے ختم کردیا۔ یہ سب کچھ صدقہ اور سورئہ الکوثر کا کمال ہے۔ حکیم صاحب! میں تین تسبیحات صبح و شام اور صبح سورئہ الکوثر 129 مرتبہ اور 313 مرتبہ درود شریف 313 مرتبہ استغفر اللہ العظیم 313 مرتبہ اپنے نام کا اسم یاحبیب یاحمیدہ اور ہر نماز کے بعد دو انمول خزانہ اور بعد مغرب اور صبح و شام کی مسنون دعائیں بھی پڑھتا ہوں اور ہر نہانےکے ساتھ روحانی غسل کرتا ہوں۔ اب پریشانی آتی بھی ہے پر گھبراتا نہیں ہوں اور میرا چلنا اور غصہ بھی بہت کم ہوگیا ہے اور گندے خیالات اور بلاوجہ کی شہوت بھی نہیں بڑھکتی۔ آپ کا جتنا شکریہ کرو کم ہے۔ (عبداللہ، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں