محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اس سال آپ سے ملاقات کاشرف حاصل ہوا۔ بہت فیض ملا‘ اللہ کا کرم ہوا ‘ رسالہ پڑھتی ہوں۔ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔میں پچھلے 28 سال سے قبض جیسی بیماری کاشکار تھی پر جب سے کھانے کے بعد تین بار سورئہ القریش پڑھنا شروع کی مجھے قبض سے نجات مل گئی۔
میری شادی کو 32 سال ہوگئے ہیں‘ شادی کے شروع میں ہی حالات خراب ہوگئے‘ شوہر کا رویہ شروع سے خراب تھا‘مار کٹائی‘ بے عزتی‘ حقوق ادا نہ کرنا۔ پھر ایسا ہوا کہ گھر سے نکال دیا‘32 سال جدائی برداشت کی‘ زندگی کے 32 سال تڑپ کر گزارے‘ نہ طلاق ملی نہ رہائی ملی نہ ہی میاں نے اپنایا‘ سال چھ ماہ کے بعد ایک آدھ ماہ کے بعد لے جاتا پھر نکال دیا جاتا۔ اسی غم میں ماں بھی چلی گئی‘انہیں داماد کا انتظار رہتا تھا۔ پھر عبقری رسالہ ملا‘ اس میں سے یاقہار کا عمل ملا‘میں نے صبح و شام 1100 مرتبہ یاقہار پڑھنا شروع کردیا اول وآخر سات مرتبہ درود شریف۔ میاں کا لہجہ میرے لیے خوش اخلاق ہوگیااور مجھے خود میرے میکے لے کر گئے اور وہ بھی 32 سال بعد۔ آج اپنے گھر میں خوش و مطمئن ہوں۔(فرح سجاد، راولپنڈی کینٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں