محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مارچ 2017 میں ’’مظلوم کی بددعا اور طلاق کی لوٹ سیل‘ ‘ ایک قاریہ کی تحریر پڑھی‘ بہت دکھ ہوا‘ کہ انہیں ان کے بڑے کی بددعا کھاگئی بلکہ ان کی نسلیں کھاگئیں۔ان کے خاندان میں طلاقیں خو د جنہوں نے تحریر بھیجی وہ بھی طلاق یافتہ تھیں۔ شیخ الوظائف سچ فرماتے ہیں کہ جس طرح دعائیں تعاقب کرتی ہیں اسی طرح بددعائیں بھی تعاقب کرتی ہیں نسلوں کی نسلیں برباد کردیتی ہیں۔ قارئین! ہمارے بھی حالات ایسے ہی تھے‘ ہر چیز تباہ و برباد‘ فاقے‘ تنگدستی‘ گھریلو جھگڑے‘ سونے کو ہاتھ میں پکڑتے مٹی ہوجاتا اور یہ نسل در نسل چل رہا تھا‘ہمارے بڑوں سے غلطی ہوئی اور انہیں کسی مظلوم کی بددعا کھاگئی‘ بس وہ برباد ہوئے‘ ان کے بعد میرے دادا ابو‘ ان کے بعد میرے ابو اور اب ہم بربادکی طرف جارہے‘ مگر بھلا ہو شیخ الوظائف کا انہوں نے ہمیں راہ دکھائی۔ میں نے درود شریف پڑھنا شروع کردیا‘ جن کی بددعائیں ہمیںکھارہی تھیں میں نے مسلسل انہیںدرود شریف پڑھ کر ہدیہ کرنا شروع کردیا۔ بس چند ہفتوں کے اندر اندر اللہ نے ہماری ٹیڑھی سیدھی کردیں‘ ہمارے سارے رنج غم دور ہوگئے۔ یہ ہدیہ میں مضمون لکھنے والے تک پہنچانا چاہتی ہوں۔ اللہ کام بنائے گا۔ ان شاء اللہ۔
حضرت امام غزالیؒ کی کتاب درج ذیل درود پڑھا اور بہت فائدہ ہوا۔صَلَّی اللہُ عَلٰی النَّبِیِّ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ایک ہزار بار منگل کو پڑھنے سے ہر بلا ٹل جاتی ہے۔ پہلے منگل کو شروع کیا سکون اور فائدہ ہوا تو اب روزانہ ایک ہزار بار پڑھتی ہوں صبح و شام۔
اللہ میرے اورمیرے بڑوں کے ان بولوں کو بخش دے جن سے تیرے کسی بندے کی دل آزاری ہوگئی ہو ان بددعائوں کو بخش دے جو ہمارا تعقب کررہی ہیں اور ہماری توبہ قبول فرما لے۔ یقین کے ساتھ عمل کریں اللہ ہاتھ تھام لیتا ہے۔ہم سب حکیم صاحب کے لیے دعاگو ہیں اللہ ان کا فیض تاقیامت جاری رکھے ہم نے انکی دعائوں کے طفیل بہت پایا ہے۔(والدہ اقرا ء،لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں