محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! روحانی اجتماع 2018 میں بسم اللہ کے تعویذ کے فائدے سن کر گیا تھا تو میں صبح اپنے تمام عمل مکمل کرنے کے بعد یہ تعویذ لکھ کر خود اور بیوی بچوں کو دینے شروع کردیئے کہ اس طرح اس کو چوس کر نگل لیں۔ چند دنوں بعد ہی مجھے ماشاء اللہ بیوی بچوں میں فرمانبرداری نظرآئی اور میرے چھوٹے بیٹے کے پیٹ میں کیڑے تھے جو کہ مرکر گرنے لگ گئے۔تعویذ لکھنے کا طریقہ یہ ہے: ایک لائن میں 19 مرتبہ ب۔ دوسری لائن میں 19 مرتبہ س اور تیسری لائن میں 19 مرتبہ م لکھیں۔ پھر ان تین لائنوں کے اوپر بڑا سا اللہ لکھ دیں۔عبقری رسالہ تقسیم کرنے کے فوائد:ہر مہینے تنخواہ و آمدن کا حساب ٹوٹل کرکے اس میں سے اڑھائی فیصد نکلا کر اس کے عبقری رسالے خرید کر تقسیم کردیتا ہوں اور ماشاء اللہ ہر اگلے ماہ پچھلے ماہ سےٹوٹل رقم کرنے کے بعد زیادہ ہوتی جارہی ہے۔
میاں بیوی میں محبت کے لیے:میاں بیوی میں محبت کے لیے ہر جمعہ کی نماز کے بعد 313 مرتبہ ’’یاودود‘‘ اوّل و آخر ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے سے ایک دوسرے کا احساس پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے اور ایک دوسرے پر درگزر کرنا شروع ہو جاتا ہے اور ایک دوسرے کا بہت زیادہ خیال آنے لگتا ہے اور نفرت ختم ہوتی ہے یہ مجھے عبقری کے فیس بک ہی سے ملا تھا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں