محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ڈھیروں خوشیاں دے۔ آمین۔ میں آٹھ ماہ سے عبقری کے ساتھ وابستہ ہوں تسبیحات پڑھتی ہوںکبھی کبھی خواب میں کوئی بزرگ بھی آجاتےہیں۔ ایک مرتبہ ایک بزرگ آئے کہنے لگے تم عشاء کی نماز نہیں پڑھتی تمہیں وظیفہ نہیں بتاؤں۔پھر عشاء کی نماز پڑھی اگلے دن ایک بزرگ آئے کہنے لگےیَاھَادِیُ پڑھو پانچ یا سات تسبیح روزانہ۔ میں نےپڑھنا شروع کردی۔بس پھر اگلے دن پھر کسی بزرگ کی زیارت ہوئی او یہ سلسلہ چل نکلا‘ زندگی میں تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہوگئیں۔اکثر نیند میں آواز آتی ہے‘ میں کچھ بول رہی ہوتی ہوں تو آنکھ کھل جاتی ہے۔ روحانیت کی راہیں کھلنا شروع ہوگئیں ہیں‘ بہت اچھے خواب آنا شروع ہوگئے ہیں‘ یہ سب کچھ عبقری کے ساتھ جڑنے کا فیض ہے‘ نماز میں دل لگنا شروع ہوگیا‘ پریشانیاں تو ایسے ہوگئیں جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔حضرت حکیم صاحب! میری بیٹی 20 سال ہے اسکے جسم کا درد کبھی ٹھیک نہیں ہوتا ایک دفعہ اسکے خواب میں کوئی کہہ رہا تھا تیری عمر 32 سال ہے تو 32 سال کی مرجائے گی میںکسی کے پاس گئی انہوں نے کہا کہ اس کے اوپر جادو ہے۔ کچھ دن بعد مجھے خواب میں ایک بزرگ آئے کہنے لگے جادو کے لیے سورۃ الانفطار (پارہ تیس) میں ہے وہ پڑھو101 دفعہ میں نے ایک دن پڑھی تب سے اللہ کا شکر ہے میری بیٹی بہت بہتر ہے۔(نزہت پروین ، گرین ٹائون)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں