محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 45 سال ہے اورمیں ایک عرصہ سے دائمی ریشہ کا شکار تھا۔ سردی شروع ہوتے ہی بلغم، کیرا، نزلہ ، زکام اور کھانسی بھی مجھے آپکڑتی ہے اور سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا تھا بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ۔ بہت سی انگریزی ادویات کا استعمال کیا لیکن فائدہ نہ ہوا باالاخر میں نے انگریزی ادویات کا استعمال ترک کردیا اور بیماری کے ساتھ جینے کا اپنے آپ کو عادی بنالیا تھا۔ دو دو ہفتے جاب پر بھی نہیں جاتا تھا اور آج کل تو نزلہ زکام والے سے تو ویسے بھی لوگ دور دور بھاگتے ہیں کہ کہیں یہ وائرس کا شکار نہ ہوگیا ہو اس لیے میں زیادہ تروقت گھر میں ہی گزارتا اور سارا سارا دن موبائل پر ہی مصروف رہتا ۔ دو ہفتے قبل میں فیس بک پر مصروف تھا کہ عبقری دواخانہ کی جانب سے ایک پوسٹ اپ لوڈ کی گئی جو ’’بنفشی قہوہ‘‘ کے نام سے تھی میں نے پوسٹ کا مکمل مطالعہ کیا اور پوسٹ پر دیئے گئے نمبر پر کال کرکے دو ڈبی بنفشی قہوہ کی بُک کروائی دو دن میں میرے گھر پارسل پہنچ گیا۔ دن میں چار پانچ بار میں نے بنفشی قہوہ کا استعمال کیا دو ڈبی استعمال کے بعد دائمی ریشہ ، کیرا، کھانسی، نزلہ سے مجھے نجات مل گئی اور زندگی میں سکون آگیا میں اب روزمرہ زندگی میں بھی چائے کی جگہ بنفشی قہوہ استعمال کرتا ہوں۔ (زین علی، قصور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں