Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے کی فضیلت

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

حضرت سلمان فارسیؓ کہتے ہیں کہ میں نے تورات میں پڑھا ہے کہ کھانے کی برکت، کھانے کے بعد ہاتھ دھونا ہے پس یہ بات میں نے نبی کریمﷺ سے ذکر کی تو رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ کھانے کی برکت کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا ہے اور کھانے کے بعد ہاتھ دھونا ہے‘‘
تین نجات دینے والی اور تین تباہ کرنے والی چیزیں
نجات دینے والی چیزیں (۱)اللہ سے ڈرنا خلوت و جلوت میں (۲)حق بات کہنا خوشی و ناخوشی میں، (۳)اور (خرچ میں) میانہ روی اختیار کرنا، مالداری اور غریبی میں۔
تباہ کرنے والی تین چیز یہ ہیں
(۱)خواہش نفس کی پیروی کرنا، (۲)حرص و بخل کرنا، (۳)گھمنڈ کرنا اور یہ تینوں میں سخت تر ہے۔
اللہ تعالیٰ نے درج ذیل چیزوں میں بڑی شفاء رکھی ہے:
صحت یاب رہنے اور امیر ہونے کا نبوی ؐنسخہ
ایک حدیث میں ہے کہ حج کرو گے تو غنی ہوگئے سفر کرو صحت یاب ہوگئے یعنی تبدیلی، آب و ہوا اکثر صحت کا سبب ہوتی ہے اور بہت کثرت سے اس کا تجربہ ہوا ہے۔
پندرہ قسم کی برائیاں!بلائیں اور مصائب
حضرت علی رضی اللہ عنہٗ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میری امت پندرہ قسم کی برائیوں کا ارتکاب کرے گی تو امت پر بلائیں اور مصائب آپڑیں گی۔ کسی نے پوچھا یا رسول اللہﷺ وہ کیا کیا برائیاں ؟ نبی کریمﷺ نے فرمایا:(۱)جب مال غنیمت کو شخصی دولت بنالیا جائے گا۔ (۲)اور امانت کو غنیمت سمجھ لیا جائے گا۔ (۳)اور زکوٰۃ کوتاوان سمجھ لیا جائے گا۔ (۴)اور علم دنیا طلبی کے لیے سکھایا جائے گا۔ (۵)مرد اپنی بیوی کی اطاعت کرنے لگے گا۔ (۶)اور اپنی ماں کی نافرمانی کرنے لگے گا۔ (۷)اور آدمی دوست کے ساتھ نیک سلوک اور والدین کے ساتھ سختی اور بداخلاقی سے پیش آئے گا۔ (۸)اور مسجد میں شوروغل ہونے لگے گا۔ (۹)جب قبیلے کا سردار بدترین شخص بن جائے گا۔ (۱۰)اور قوم کا سربراہ(باقی صفحہ نمبر56 پر)
(بقیہ:کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے کی فضیلت)
ذلیل ترین شخص ہوگا۔ (۱۱)آدمی کا اعزاز و اکرام اس کے شرسے بچنے کے لیے کیا جائے گا۔ (۱۲)لوگ کثرت سے شراب پینے لگیں گے۔ (۱۳)مرد بھی ریشم کے کپڑے پہننے لگیں گے۔ (۱۴)ناچنے گانے والی عورتوں اور گانے بجانے کی چیزوں کو اپنا لیا جائے گا۔ (۱۵)اس امت کے پچھلے لوگ اگلوں پر لعنت کریں گے۔ تو اس وقت سرخ آندھی، زلزلہ، زمین کے دھنس جانے، شکل بگڑ جانے اور پتھروں کے برسنے کا انتظار کرو اور ان نشانیوں کا انتظار کرو جو یکے بعد دیگرے اس طرح آئیں گی جیسے کسی ہار کی لڑی ٹوٹ جانے سے اس کے دانے یکے بعد دیگرے بکھرتے چلے جاتے ہیں۔ (ترمذی شریف) ظہر کی چار رکعت سنت تہجد کے برابر ہیں:حضرت عبدالرحمن بن عبداللہؒ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن خطابؓ کی خدمت میں حاضر ہوا وہ ظہر سے پہلے نماز پڑھ رہے تھے میں نے پوچھا یہ کونسی نماز ہے؟حضرت عمرﷺ نے فرمایا: یہ نماز تہجد کی نماز کی طرح ہے۔حضرت اسود، حضرت مرہ اور حضرت مروقؒ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہؓ نے فرمایا دن کی نمازوں میں سے صرف ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعتیں رات کے تہجد کے برابر ہیں اور ان کی تمام نمازوں پر ان چار کعتوں کو ایسی فضیلت ہے جیسے نماز باجماعت کو اکیلے کی نماز پر (حیاۃ الصحابہ: ۱۴۴/۳)دنیا کی تکلیفوں میں پانچ چیزیں بہت سخت ہیں:(۱)پردیس میں بیماری، (۲)بڑھاپے میں مفلسی، (۳)جوانی کی موت، (۴)بینائی کے بعد آنکھوں کی روشنی کا چلے جانا، (۵)وصل کے بعد جدائی۔(مشکوبات صدی صفحہ ۳۵۹)چار صفات پیدا کیجئے:مسند احمد میں فرمان رسول اللہﷺ ہے کہ چار باتیں جب تجھ میں ہوں پھر اگر ساری دنیا بھی فوت ہو جائے تو تجھے نقصان نہیں۔(۱)امانت کی حفاظت، (۲)بات کی صداقت، (۳)حسن اخلاق، (۴)حلال روزی (تفسیر ابن کثیر)(فرزانہ نور، عنبر ذیشان، صائمہ سنبل۔کھوئیاں)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 122 reviews.