محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ چند سالوں سے مستقل مزاجی سے پڑھتاہوں‘ اس میں مخلوق خدا کیلئے خیر ہی خیر ہے‘ جو بھی صفحہ‘ مضمون‘ سطر اٹھا کر دیکھ لوں ہر جگہ کسی نہ کسی کی بھلائی درج ہوتی ہے‘ بے شمار لوگ فوائد پارہے‘ میں نے بھی اس شمارے سے بہت کچھ پایا ہے‘ آج میں قارئین کو کچھ لوٹانا چاہتا ہوں‘ میرے پاس بھی ایک دم اور تعویذ کے چند تجربات ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں‘ یقیناً قارئین بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
کچھ عرصہ پہلے میرے پاس ایک معذور بچے کو اس کے والدین لائے‘ انتہائی پریشان تھے‘ بچہ چل نہیں پاتا تھا‘ ٹانگیں پر وزن نہیں ڈال رہا تھا‘ اس کی ماں مجھے بچے کی صورتحال بتاتے ہوئے مسلسل رو رہی تھی‘ جب والد پریشان بیٹھا تھا۔ میں نے بچے کی ٹانگیں چیک کیں‘ ا س کو کھڑا کیا تو وہ لڑکھڑا گیا اور باپ نے اس کو تھام لیا۔ میں نے بچے کو سورۂ انعام کی آیت نمبر 45 پڑھ کر دم کیا اور ایک صفحے پر گیارہ مرتبہ یہی آیت لکھ کر اسی طرح تین تعویذ بنا کر دئیے۔
ایک تعویذ پانی میں ڈال کر پلانے کیلئے‘ ایک تعویذ جس پانی سے نہانا ہے اس میں ڈال کر نہلانے کیلئے اور ایک تعویذ تیل میں ڈال کر اس تیل کو حسب برداشت گرم کرکے صبح و شام مالش کرنے کیلئے کہا۔ چالیس دن کا عمل میں نے بتایا۔مزید ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یہی آیت پڑھ کر پانی‘ تیل پر دم کرنے کا کہا۔ قارئین یقین کیجئےجب چالیس دن کے بعد وہ ماں اپنے بچے کو لیکر واپس آئی تو پھر اس کی آنکھوں میں آنسو دیکھے مگر اس بار آنسوؤں میں پہلے والی افسردگی نہیں بلکہ چمک تھی‘ چہرے پر رونق تھی‘ باپ کی آنکھوں میں پریشانی نہیں اطمینان تھا‘ جب میں نے بچے کی طرف نظر اٹھا کر دیکھا تو بچہ اپنی ٹانگوں پر چل کرمیرے پاس آیا‘ میرے منہ سے الحمدللہ نکلا‘ اب بھی تھوڑا لڑکھڑا رہا تھا مگر بغیر سہارے کے ٹانگوں پر وزن ڈال رہا تھا‘میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ اب وہ اپنے پاؤں پر بغیر سہارے چل سکتا ہے۔ میں نے دوبارہ ان کو چالیس دن یہی عمل کرکےدیا‘ یعنی تین تعویذ مزید دئیے۔ اور اسی طریقے سے استعمال کرنے کو کہا۔
تعویذ لکھنے کا طریقہ یہ ہے:۔سورۂ انعام کی آیت نمبر 45 فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ الْـحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَکوایک چھوٹے کاغذ کے ٹکڑے پر گیارہ مرتبہ لکھیں‘ زیرزبر کی ضرورت نہیں۔ یہ ایک تعویذ مکمل ہوا۔ اسی طرح تین لکھ لیجئے ۔ ایک تعویذ کو پینے کے پانی میں ڈال دیں‘ کم ہونے پر مزید پانی ڈال لیجئے‘ ایک تعویذ مالش کیلئے جو بھی تیل ہے اس میں ڈال لیجئے‘ کم ہونے پر مزید تیل ڈال لیجئے۔ ایک تعویذ جب بھی غسل کرنا ہو اس بالٹی میں ڈال لیجئے‘ یعنی غسل کرنے کے بعد یہ پانی اوپر بہالیجئے۔(کوشش کریں یہ پانی گندی جگہ نہ جائے)۔(قارئین کو اجازت ہے)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں